اتوار‬‮ ، 28 دسمبر‬‮ 2025 

24 گھنٹے تک فاقہ کرنے سے بدن کے اندر کیا تبدیلیاں رونما ہوتی ہیں؟دلچسپ تحقیق سامنے آگئی

datetime 10  مئی‬‮  2018 |

بوسٹن(سی ایم لنکس) ایک دلچسپ تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ 24 گھنٹے تک فاقہ کرنے سے بدن کے اندر اسٹیم سیلز (خلیاتِ ساق) کی پیداوار دوبارہ شروع ہوجاتی ہے۔اس سے قبل ڈاکٹر اور غذائی ماہرین ایک عرصے سے یہ کہتے آرہے ہیں کہ کم کھانا اور کم کیلوری ہی صحت مند اور طویل عمری کا اہم راز ہے لیکن اب تک اس کی کوئی ٹھوس وجہ سامنے نہیں آئی تھی۔

تاہم ایک تازہ تحقیق سے اس راز سے پردہ اٹھانے میں مدد ملی ہے۔اس کیلیے میسا چیوسیٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (ایم آئی ٹی) سے وابستہ حیاتیات داں ڈاکٹر عمر یلماز اور ان کے ساتھیوں نے چوہوں پر تحقیق کے بعد کہا ہے کہ 24 گھنٹے تک فاقے کے بعد ان کے جسم کا میٹابولک سوئچ کھل جاتا ہے جو آنتوں کے اندر نئے اسٹیم سیل کی افزائش شروع کردیتا ہے۔عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ آنتوں میں موجود اسٹیم سیلز بہت مشکل سے بن پاتے ہیں۔ یہ خلیات نئے صحت مند ٹشوز بنانے اور امراض سے لڑنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور ان خلیات کی افزائش پھر سے شروع کرنے والا اگر کوئی طریقہ دریافت ہوتا ہے تو یہ ایک اہم بات ہوگی۔ڈاکٹر عمر یلماز نے بتایا فاقہ، آنتوں پر بہت اچھے اثرات مرتب کرتا ہے جن میں اسٹیم سیلز کی پیداوار کے ساتھ ساتھ کئی انفیکشن اور کینسر کا خاتمہ بھی شامل ہے۔24 گھنٹے کا فاقہ آنتوں میں اسٹیم سیلز کی دوبارہ پیداوار بڑھانے اور چربی ختم کرنے کا کام بھی کرتا ہے۔ فاقہ آنتوں پر بہت غیرمعمولی اثرات ڈالتا ہے۔ ایک جانب تو یہ کاربوہائیڈریٹس کی جگہ چربی کو بطور ایندھن استعمال کرتا ہے تو دوسری جانب آنتوں کو فائدہ پہنچاتا ہے۔عام طور پر آنتوں کے اوپر خلیات کی ایک پرت استر کی صورت میں ہوتی ہے اور کھانے پینے سے مکمل اجتناب کے چند گھنٹوں بعد یہ عمل تیز ہوجاتا ہے اور آنتوں کے اوپر نیا استر بننے کا عمل تیز ہوجاتا ہے۔جب ماہرین نے تجربہ گاہ میں چوہے کی آنتوں سے لیے گئے اسٹیم سیلز کو 24 گھنٹے تک غذا سے دور رکھا تو ان میں ازخود بڑھنے کی صلاحیت پیدا ہوگئی جو عام حالات کے مقابلے میں دوگنی تھی۔ یہ صلاحیت جوان اور بوڑھے، دونوں اقسام کے چوہوں میں نوٹ کی گئی۔

موضوعات:



کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…