آنکھوں کے تحفظ ‘انسانی جسم کے مدافعتی نظام کے استحکام‘ کھانسی اور پھیپھڑوں کے کینسر سے تحفظ کیلئے آسان نسخہ ، ماہرین صحت کی اس تجویز پر عمل کریں اور حیران کن نتائج پائیں

  منگل‬‮ 13 مارچ‬‮ 2018  |  14:18

قصور ( آن لائن ) ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ ہری مرچ میں پائے جانے والے قدرتی اجزاء آنکھوں کے تحفظ ‘انسانی جسم کے مدافعتی نظام کے استحکام‘ کھانسی اور پھیپھڑوں کے سرطان سے تحفظ فراہم کرتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ہری مرچ بڑھتی عمر کے اثرات کو زائل کرنے میں بھی معاون ثابت ہوتی ہے کیونکہ سبز مرچ میں وٹامن سی‘ اے‘ بی 6‘آئرن ‘کاپر‘پوٹاشیم سمیت پروٹین اورکاربوہائیڈریٹ پائے جاتے ہیں۔انہوں نے مزیدکہاہے کہ ہری مرچ کے استعمال سے آنکھوں کے تحفظ سمیت بینائی کو بہتربنایا جاسکتا ہے جبکہ یہ جلد کے تحفظ اور انسانی جسم

کے مدافعتی نظام کو مضبوط بھی بناتی ہے اس کے علاوہ بڑھتی عمرکے اثرات کوکم کرنے اور انسانی جسم میں موجود زہریلے مادوں کو بھی کم کرنے میں معاون ثابت ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہری مرچ انسان کیلئے قدرت کا بہترین تحفہ ہے اوراس میں پائے جانے والے قدرتی اجزاء انسانی صحت کیلئے انتہائی مفید ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں