استعمال شدہ ٹی بیگز کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟

11  مارچ‬‮  2018

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اگرچہ گھروں میں زیادہ تر ٹی بیگز کے بجائے کھلی پتی کی چائے بنائی جاتی ہے، تاہم اس کے باوجود تقریبا ہر گھر میں ٹی بیگز موجود ہوتے ہیں۔ چند دہائیاں قبل تو چائے کو ہی بیماری تسلیم کیا جاتا تھا، تاہم جدید تحقیقات سے یہ بات ثابت ہوچکی ہے کہ چائے کوئی بیماری نہیں دیتی، بلکہ یہ کئی حوالے سے انسانی صحت کے لیے بہتر ہوتی ہے۔ اسی طرح استعمال شدہ چائے کو بھی مختلف گھریلو اور علاقائی ٹوٹکوں کے لیے استعمال کیا جاتا رہا ہے۔

لیکن استعمال شدہ ٹی بیگز کے انتہائی اہم فوائد بھی ہیں، جن سے زیادہ تر افراد بے خبر ہیں۔ ہیلتھ جرنل ’ہیلتھ لائن‘ میں شائع ایک مضمون کے مطابق اگر استعمال شدہ ٹی بیگز کو ٹھنڈا کرنے کے بعد آںکھوں پر رکھا جائے تو اس کے کئی کوائد ہیں۔ مضمون میں بتایا گیا ہے کہ اس عمل سے آنکھوں کے گرد پڑنے والے کالے، پیلے اور دیگر اقسام کے دائرے اور دھبے ختم ہوجاتے ہیں۔ مضمون کے مطابق اس عمل سے نہ صرف آنکھوں کے باہر پڑنے والے دائرے اور دھبے ختم ہوجاتے ہیں بلکہ اس سے آنکھوں کی تھکاوٹ دور ہونے سمیت ان کی خوبصورتی میں بھی اضافہ ہوسکتا ہے۔ چائے اور آنکھوں کا تعلق مضمون میں کہا گیا ہے کہ اس عمل کے لیے مختلف اقسام کے ٹی بیگز کے مختلف فوائد ہوتے ہیں، گرین اور ہربل ٹی بیگز کو استعمال کرنے سے آنکھوں کی سوزش اور گندگی بھی ختم ہوسکتی ہے، جب کہ اس سے آںکھوں کو سکون بھی ملے گا۔ اسی طرح دیگر اقسام کے استعمال شدہ ٹی بیگز کے بھی مختلف فوائد ہیں۔ ٹی بیگز کو آنکھوں کے لیے استعمال کرنے کا طریقہ اس عمل کے لیے ٹی بیگز کو استعمال کرنا انتہائی آسان ہے۔ سب سے پہلے استعمال شدہ ٹی بیگز کو تھوڑا سا ٹھنڈا کرنے کے بعد انہیں 20 سے 30 منٹ تک فریج میں ٹھنڈا کرنے کے لیے رکھیں۔ جب ٹی بیگز ٹھنڈے ہوجائیں تو انہیں نکال کر آنکھوں پر رکھیں۔ ٹھنڈے ٹی بیگز کو آںکھوں پر کم سے کم 30 منٹ تک رکھیں۔ آخر میں آںکھوں کو صاف اور ٹھنڈے پانی سے دھولیں۔ یہ عمل کم سے کم 4 ہفتوں تک جاری رکھیں، فرق خود ہی نظر آئے گا۔ یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…