لندن (نیوزڈیسک )دنیا بھر میں ہر سال تمباکو نوشی اور اس سے جڑی بیماریوں کے باعث جو چھ ملین سے زائد انسان ہلاک ہو جاتے ہیں، ان میں سے ہر ایک اوسطا عالمی ٹوبیکو انڈسٹری کو سات ہزار امریکی ڈالر کے برابر فائدہ پہنچاتا ہے۔برطانوی میڈیاکی رپورٹوں کے مطابق یہ بات بین الاقوامی سطح پر انسانی صحت کے تحفظ کے لیے کوشاں اور پھیپھڑوں کی بیماریوں کے خلاف سرگرم تنظیم ورلڈ لَنگ فاونڈیشن World Lung Foundation کی طرف سے بتائی گئی ہے۔WLFنامی اس تنظیم کے مطابق 2014 میں دنیا بھر میں 5.8 ارب سے زائد سگریٹ پیے گئے۔ اس سے ایک سال پہلے 2013 میں بھی یہ تعداد قریب اتنی ہی رہی تھی۔ مجموعی طور پر دنیا کے محض چند ملکوں میں اگر تمباکو نوشی کے رجحان میں زیادہ عوامی شعور کے نتیجے میں کمی ہوئی ہے تو آبادی کے لحاظ سے دنیا کے سب سے بڑے ملک چین میں یہ جان لیوا رجحان مسلسل زیادہ ہو رہا ہے۔ڈبلیو ایل ایف اور امریکی کینسر سوسائٹی کی طرف سے تمباکو نوشی اور اس کے اثرات کے حوالے سے ہر سال جو عالمی ’ٹوبیکو اٹلس‘ تیار کی جاتی ہے، اس کے تازہ ترین ایڈیشن میں شامل تفصیلی اعداد و شمار سال 2013ءکا احاطہ کرتے ہیں۔نئی گلوبل ٹوبیکو اٹلس کے مطابق 2013ء میں تمباکو کی عالمی صنعت کو مجموعی طور پر 44 ارب ڈالر کا فائدہ ہوا۔ اسی دوران تمباکو نوشی کے نتیجے میں پیدا ہونے والی بیماریوں کے ہاتھوں دنیا بھر میں 6.3 ملین سے زائد انسان موت کے منہ میں چلے گئے۔ان اعداد و شمار کے مطابق اس طرح پوری دنیا میں سگریٹ نوشی یا دوسری شکلوں میں تمباکو کی دیگر مصنوعات کے استعمال کے نتیجے میں پیدا ہونے والی بیماریوں کے ہاتھوں مرنے والا ہر انسان تمباکو کی عالمی صنعت کے لیے سات ہزار امریکی ڈالر کے برابر خالص منافع کا سبب بنا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگر سگریٹ نوشی اور اس کے اثرات کا موجودہ رجحان جاری رہا تو اس صدی کے آخر تک تمباکو کے فعال یا غیر فعال استعمال کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے انسانوں کی کل تعداد ایک ارب تک پہنچ جائے گی۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آبادی کے لحاظ سے دنیا کے سب سے بڑے ملک چین میں تمباکو نوشی کا رجحان اتنا زیادہ ہو چکا ہے کہ وہاں پندرہ برس سے زائد عمر کا ہر شہری اوسطا سال بھر میں سوا دو ہزار سگریٹ پیتا ہے۔
ہر تمباکو نوش کی موت ،سات ہزار ڈالر کا فائدہ
![](https://javedch.com/wp-content/uploads/2015/04/0918-534x265.jpg)
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ریچھ اور اس کے 3 بچے نوجوان لڑکی کو زندہ کھاتے رہے، فون پر ماں ...
-
” قتل اور ذبح کرنے کی دھمکیاں دی گئیں” وہ ملک جس سے ...
-
300 ارب ڈالر امداد چاہیے تو یوکرین قیمتی زمین ہمیں دے دے، ٹرمپ کی بڑی ...
-
رمضان کی آمد پر 10 ہزار روپے کیش، عوام کے لئے بڑی خبر آگئی
-
44ایوارڈز اور 500 کروڑ کی کمائی،باکس آفس پر تہلکہ مچانے والی انڈین فلم
-
بابراعظم سے اداکارہ نے کھلے عام ”محبت”کا اظہار کردیا
-
اداکارہ کی شکایت پر کارروائی، یوٹیوبر سے 300 سے زائد لڑکیوں کی نجی ویڈیوز برآمد
-
متحدہ عرب امارات کا غیرہنرمند پاکستانیوں کو ویزے نہ دینے کا فیصلہ
-
امریکا نے بھارتی شہریوں کو فوجی طیارے میں بٹھا کر واپس بھجوا دیا
-
پاکستان میں سونے کی قیمت میں اضافے کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے
-
راکھی ساونت نے مفتی قوی کی شادی کی پیشکش قبول کرلی
-
شادی میں’’گنجی دلہن‘‘ دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ریچھ اور اس کے 3 بچے نوجوان لڑکی کو زندہ کھاتے رہے، فون پر ماں اپنی بیٹی کی چیخیں سنتی رہی، دل دہلا...
-
” قتل اور ذبح کرنے کی دھمکیاں دی گئیں” وہ ملک جس سے اماراتی ارب پتی نے اپنی تمام سرمای...
-
300 ارب ڈالر امداد چاہیے تو یوکرین قیمتی زمین ہمیں دے دے، ٹرمپ کی بڑی شرط
-
رمضان کی آمد پر 10 ہزار روپے کیش، عوام کے لئے بڑی خبر آگئی
-
44ایوارڈز اور 500 کروڑ کی کمائی،باکس آفس پر تہلکہ مچانے والی انڈین فلم
-
بابراعظم سے اداکارہ نے کھلے عام ”محبت”کا اظہار کردیا
-
اداکارہ کی شکایت پر کارروائی، یوٹیوبر سے 300 سے زائد لڑکیوں کی نجی ویڈیوز برآمد
-
متحدہ عرب امارات کا غیرہنرمند پاکستانیوں کو ویزے نہ دینے کا فیصلہ
-
امریکا نے بھارتی شہریوں کو فوجی طیارے میں بٹھا کر واپس بھجوا دیا
-
پاکستان میں سونے کی قیمت میں اضافے کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے
-
راکھی ساونت نے مفتی قوی کی شادی کی پیشکش قبول کرلی
-
شادی میں’’گنجی دلہن‘‘ دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے
-
پنجاب حکومت کا رمضان میں 30 لاکھ مستحق خاندانوں کیلئے بڑا اعلان
-
400 ہٹ فلمیں، 50 بلاک بسٹرز، انڈین سینما کا سب سے بڑا سپر اسٹار