پیر‬‮ ، 27 اکتوبر‬‮ 2025 

عمر کے اس حصے میں بھی کئی نوجوان لڑکے میسیج کرکے شادی کی پیشکش کرتے ہیں،صبا فیصل

datetime 27  فروری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستان کی سینئر اداکارہ صبا فیصل نے انکشاف کیا ہے کہ انھیں عمر کے اس حصے میں بھی کئی نوجوان لڑکے میسیج کرکے شادی کی پیشکش کر چکے ہیں۔اداکارہ حال ہی میں نجی ٹی وی شو کے ایک پروگرام میں بطور مہمان شریک ہوئیں جس دوران میزبان نے ان سے سوال کیا کہ کیا آ پ نے کبھی کسی جنونی فین کا سامنا کیا جو کہ بالکل پاگل ہو؟ دیوانگی کی حد تک آپ سے متاثر ہوا ہو یا پھر آپ کو میسیجز وغیرہ کرکے تنگ کرتاہو؟جس کے جواب میں صبا فیصل نے کہا کہ شاید مداحوں کو لگے کہ میں بہت بور ہوں لیکن حقیقت یہی ہے کہ میرے ساتھ ایسا کبھی نہیں ہوا، ساتھ ہی انھوں نے بتایا کہ فینز کی جانب سے میسیجز آتے رہتے ہیں۔

صبا فیصل نے بتایا کہ حال ہی میں مجھے ایک 22 سالہ لڑکے نے پیغام بھیجا کہ اگر آپ اس عمر میں بھی مجھے گرین سگنل دیں تو میں آپ کیلئے سب کچھ چھوڑنے کو تیار ہوں، اگر آپ ہاں کریں تو میں فوراً سے آکر آپ کا ہاتھ مانگ لوں، جس پر میں نے اسے کہا کہ میرے 9 سالہ نواسے سے میرا ہاتھ مانگو گے؟صبا فیصل کا کہنا تھا کہ میں یہ میسیج اپنے شوہر کو بھی دکھاتی ہوں، میری شادی کو 40 سال ہو چکے ہیں لیکن ماشااللہ میرے شوہر آج بھی مجھ سے طویل میسیجز کے ذریعے محبت کا اظہار کرتے ہیں کیونکہ میں کام کی وجہ سے لاہور میں زیادہ رہتی ہوں، ان کے میسیجز کے جواب میں میں انھیں کال کرکے کہتی ہوں شکر کریں فیصل ہم دور ہیں تو یہ محبتیں قائم ہیں، جس پر وہ شکوہ کرتے ہیں کہ میں انھیں کبھی رومانوی انداز میں جواب نہیں دیتی۔



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…