منگل‬‮ ، 10 فروری‬‮ 2026 

سعودی عرب، عمرہ ادائیگی کیلئے چند ممالک کے شہریوں پر ویزا کی شرط ختم

datetime 21  فروری‬‮  2024 |

ریاض(این این آئی)سعودی عرب کے حکام کی جانب سے چند ممالک کے شہریوں کیلئے بغیر ویزا عمرے کی ادائیگی سے متعلق اعلان کیا گیا ہے۔اگر آپ یورپی یونین، برطانیہ اور ریاست ہائے متحدہ کے شہری اور مسلمان ہیں اور عمرہ کرنا چاہتے ہیں تو آپ خوش قسمت ہیں کیونکہ سعودی وزارت برائے حج و عمرہ کے اعلان کے مطابق ان ممالک کے شہریوں کو ویزے سے مستثنی قرار دے دیا گیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی وزارت برائے حج و عمرہ نے اعلان کیا ہے کہ اب یورپی یونین (EU)، برطانیہ (UK) اور امریکا (US) کے مستقل رہائشی ویزا کے بغیر عمرہ ادا کر سکیں گے۔سعودی وزارت حج اور عمرہ کے مطابق ان ممالک کے افراد کے فرسٹ ڈگری رشتے دار بھی اس سہولت سے مستفید ہو سکیں گے۔

اس اقدام کا مقصد عمرہ زائرین کے لیے آسانیاں پیدا کرنا، ان کی بہتر طور پر خدمت اور مغربی ممالک کے مسلمانوں میں ثقافتی اور مذہبی رجحان کو بڑھانا ہے۔عودی عرب کی جانب سے جاری کیے گئے نئے قاعد و ضوابط کے تحت عمرہ کے اہل افراد آسانی سے نسک (Nusk) ایپلیکشن کے ذریعے اپنی عمرہ کی منصوبہ بندی کر سکتے ہیں یا سعودی عرب پہنچنے پر موقع پر ہی انتخاب اور فیصلہ کر سکتے ہیں۔دوسری جانب اس فیصلے کے تحت سعودی ایئر لائنز کے ذریعے بھی مسافروں کو آسانی دی گئی ہے۔

امریکا، برطانیہ اور یورپین یونین سے سعودی عرب کی جانب سفر کرنے والے ٹرانزٹ ویزا ہولڈرز کے لیے عمرہ کرنے کا اختیار بڑھا دیا گیا ہے جس سے مسلمانوں کے لیے روحانی سفر کرنا مزید آسان ہو گیا ہے۔واضح رہے کہ سعودی عرب کی حکومت اس وقت رواں سال جون میں ہونے والے آئندہ حج کے انتظامات میں مصروف ہے۔دوسری جانب سعودی حکام کے مطابق گزشتہ سال سے تاحال مسلم دنیا سے 13.5 ملین سے زائد زائرین نے عمرہ ادا کیا ہے۔



کالم



بسنت کے معاملے میں


یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…