میں روزے رکھتی ہوں، 5 وقت کی نماز پڑھتی ہوں ،رمضان میں عمرہ کرلیا تو میرا نصیب کھل جائیگا، راکھی ساونت

  منگل‬‮ 14 مارچ‬‮ 2023  |  11:42

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ اداکارہ راکھی ساونت رواں سال رمضان المبارک میں عمرے پر جانے کیلئے پرامید ہیں۔

وہ اپنے خاوند عادل درانی کے خلاف قانونی جنگ بھی لڑ رہی ہیں۔انہوں نے فوٹوگرافرز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ عمرے پر جانے کی خواہشمند ہیں۔راکھی کا کہنا تھا کہ ویزے کے حصول کیلئے درخواست جمع کروا دی ہے۔انہوں نے کہا کہ رمضان کا مہینہ سنبھل کر گزاروں گی، شاید ورزش کیلئے نہ آؤں کیونکہ پورے دن بھوکے رہنا ہوتا ہے۔راکھی ساونت کا کہنا تھا کہ روزے میں صرف نماز پڑھنی ہے پورے مہینے۔انہوں نے کہا کہ میرے خالد ماموں، وحید بھائی جامعہ مسجد سے حلف نامہ بنوا رہے ہیں تاکہ مجھے عمرے کیلئے ویزا مل جائے، اگر رمضان میں عمرے کیلئے گئی تو میرا نصیب کھل جائے گا۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں ٹھیک سے روزے رکھنا چاہتی ہوں تاکہ میرے گناہ دھل جائیں، میں روزے رکھتی ہوں، 5 وقت کی نماز پڑھتی ہوں۔راکھی نے کہا کہ میرا تعلق اوپر والے سے ہے، اگر میں تہہ دل سے نماز پڑھ رہی ہوں، سچائی سے اسلام پر عمل پیرا ہوں تو میں ضرور عمرے پر جاؤں گی۔

موضوعات:

زیرو پوائنٹ

ملک اس طرح

خان شبیر حسن خان راولپنڈی کا مشہور کردار تھا‘ اس کا اصل نام شبیر حسن تھا‘ راولپنڈی میں ٹیکسی چلاتا تھا‘ اس نے بعدازاں چھوٹے موٹے ٹھیکے لینا شروع کر دیے‘پیسے آئے تو کونسلر کا الیکشن لڑااور جیت گیا‘ کاری گر شخص تھا‘ وہ چند ماہ میں چیئرمین بھی بن گیا‘ ویسٹریج کے فوجی علاقے میں رہتا تھا‘ افسروں کے ....مزید پڑھئے‎