پریانکا چوپڑا نے اپنی امریکی فلم سیریز ’سائٹیڈل‘ کی پہلی تصاویر جاری کردی

  بدھ‬‮ 1 مارچ‬‮ 2023  |  17:14

لاس اینجلس(این این آئی) بالی وڈ اور ہالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اپنی امریکی فلم سیریز ’سائٹیڈل‘ کی پہلی تصاویر جاری کردی ہیں۔سوشل میڈیا پر جاری تصاویر میں اداکارہ سرخ لباس میں دبنگ نظر آتی ہیں، فلم سیریز 28 اپریل کو ایمازون پرائم پر ریلیز ہوگی۔پریانکا چوپڑا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جاسوسی تھرلر سیریز کی مختلف تصاویر شیئر کی ہیں، ایک تصویر میں اداکار بندوق کے ساتھ دکھائی دیتی ہیں۔نئی امریکن ویب سیریز میں پریانکا چوپڑا ایک جاسوسی ایجنٹ نادیہ سنہا کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔جب سے اس سیریز کی پروڈکشن کا اعلان ہوا تھا فلمی مداح اس کی ریلیز کا بے چینی سے انتظار کررہے تھے تاکہ وہ اپنی پسندیدہ اداکارہ کو ایکشن میں دیکھ سکیں۔

زیرو پوائنٹ

ملک اس طرح

خان شبیر حسن خان راولپنڈی کا مشہور کردار تھا‘ اس کا اصل نام شبیر حسن تھا‘ راولپنڈی میں ٹیکسی چلاتا تھا‘ اس نے بعدازاں چھوٹے موٹے ٹھیکے لینا شروع کر دیے‘پیسے آئے تو کونسلر کا الیکشن لڑااور جیت گیا‘ کاری گر شخص تھا‘ وہ چند ماہ میں چیئرمین بھی بن گیا‘ ویسٹریج کے فوجی علاقے میں رہتا تھا‘ افسروں کے ....مزید پڑھئے‎