بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل ’’عہد وفا ‘‘ میں گلزار کا کردار ادا کرنے والاشخص کون اور اس کا تعلق کہاں سے ہے؟خود ہی بتا دیا

21  جنوری‬‮  2020

لاہور( این این آئی) بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل ’’عہد وفا ‘‘کے معروف کردار عدنان صمد خان (گلزار )نے کہا ہے کہ طارق بن زیاد کی طرح سب کشتیاں جلا کر اداکاری کے میدان میں آیا ہوں،اداکاری کی تعلیم نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹ سے حاصل کی اور میں اپنے خاندان میں پہلا شخص ہوں جو اس شعبے میں آیا ہے ۔

ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ انٹرمیڈیٹ کے امتحانات پاس کرنے کے بعد والد محترم کو کہا کہ میں نے اداکاری کرنی ہے، شروع میں تو انہوں نے منع کیا مگر جب دیکھا کہ میں بضد ہوں تو انہوں نے مجھے اجازت دیدی ۔عدنان صمد نے بتایا کہ میرا تعلق ڈیرہ غازی خان کی تحصیل تونسہ شریف کی ایک نواحی بستی گاڈھی سے ہے، یہ دراصل ایک بلوچ قبیلہ ہے، خاندان میں کسی کا دور دور تک اداکاری سے کوئی تعلق نہیں ہے۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ڈرامہ سیریل ’’ عہد وفا ‘‘ کے لئے سرائیکی اداکار چاہیے تھا، میں بس صحیح موقع پر صحیح جگہ پہنچ گیا،ڈرامہ کی شوٹنگ کے دوران احد رضا میر نے میری بہت مدد کی، ہدایتکار سیف حسن نے بھی بہت اچھے طریقے سے سب سمجھایا۔انہوں نے کہا کہ طبیعتاًبہت سست انسان ہوں مگر آگے بڑھنے کا بہت شوقین بھی، ایک بار 16 گھنٹے سویا رہا، بھائی نے جگا کر چیک کیا کہ زندہ بھی ہے یا اگلے جہان چلا گیا۔عدنان صمد نے کہا کہ اب لوگ پہچانتے ہیں، ساتھ تصویریں کھنچواتے ہیں تو بہت اچھا لگتا ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…