’’بدھ کو پیار دینے اور ہفتے کو نفرت کرنے کا شکریہ‘‘

18  ‬‮نومبر‬‮  2019

کراچی (این این آئی)پاکستان کی نامور اور خوبصورت اداکارہ عائزہ خان اس وقت ٹیلی اسکرینز پر دو ڈراموں میں مرکزی کردار نبھارہی ہیں۔ان میں سے ایک ’’تھوڑا سا حق‘‘ ہے جبکہ دوسرا’’میرے پاس تم ہو‘‘ نشر کیا جارہا ہے۔ان دونوں ڈراموں میں عائزہ خان نے مرکزی کردار نبھایا ہے اور دلچسپ بات یہ ہے کہ جہاں ان دونوں ڈراموں کی کہانی ایک دوسرے سے بالکل مختلف ہے وہی عائزہ خان بھی دونوں ڈراموں میں دو بالکل الگ قسم کے کردار نبھاتی نظر آرہی ہیں۔عائزہ پاکستان کی بہترین

اداکارہ ہیں یہ تو سب جانتے ہی ہیں اور اپنے ان دونوں ڈراموں کے لیے بھی وہ خاصی پذیرائی حاصل کررہی ہیں۔اس حوالے سے اداکارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک دلچسپ ٹوئٹ کے ذریعے مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔عائزہ خان نے اپنے دونوں کرداروں کی تصویر شیئر کرنے کے ساتھ کھا کہ ایک وقت میں دو بالکل مختلف کردار نبھانا آسان نہیں، البتہ مداحوں کا شکریہ جنہوں نے مجھے بدھ کو تھوڑا سا حق کے لیے پیار دیا اور ہفتے کو میرے پاس تم ہو کے لیے نفرت کی۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…