زبردستی بوسہ دینے کی ویڈیو شیئر کرنے پر بھارتی شو تنقید کی زد میں

23  اکتوبر‬‮  2019

ممبئی (این این آئی)بھارتی گلوکارہ نیہا ککڑ کا شمار بولی وڈ کی بہترین گلوکاراؤں میں کیا جاتا ہے جو کئی کامیاب گانوں پر پرفارم کرنے کے ساتھ ساتھ کئی بڑے شوز کی جج بھی بنتی آرہی ہیں۔ایسا ہی ایک شو انڈین آئڈل ہے، جہاں نئے گلوکاروں کے لیے مقابلہ رکھا جاتا، یہ میوزیکل شو بھارت میں بیحد مقبول ہے اور ہر شہر سے ابھرتے ہوئے گلوکار اس مقابلے میں حصہ لیتے۔تاہم کئی دنوں سے اس شو کو

سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، جس کی وجہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو ہے۔بھارتی چینل سونی ٹی وی نے حال ہی میں اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اس شو کا ایک ٹیزر ریلیز کیا، جس میں مقابلے میں حصہ لینے والے گلوکاروں کو پرفارم کرتے دکھایا گیا۔البتہ اس ٹیزر کے آخر میں ایک گلوکار نے شو کی جج نیہا ککڑ کو زبردستی بوسہ دے کر ان کے گلے لگ گیا، جس کے بعد نیہا شرمندہ ہوگئیں جبکہ شو میں موجود باقی تمام ججز گلوکار ویشال دھدلانی، انو ملک اور ادتیہ نرائن اس موقع پر حیران رہ گئے۔ویڈیو میں دکھایا گیا کہ انڈین آئڈل 11 شو کے دوران ایک گلوکار نے اسٹیج پر نیہا ککڑ کو تحفہ دے کر شادی کی پیشکش کردی۔نیہا ککڑ نے گلوکار کا تحفہ قبول کرتے ہوئے آگے بڑھ کر اسے گلے لگانا چاہا، جس کے بعد گلوکار نے نیہا سے اجازت لیے بغیر ان کے گال پر زبردستی بوسہ دیدیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس موقع پر اسٹیج پر موجود ادیتہ نرائن نے اس گلوکار کو روکنے کی کوشش بھی کی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس گلوکار کو شدید تنقید کا نشانہ بنانے کے ساتھ ساتھ شو پر بھی تنقید کی جارہی ہے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…