ماضی کی لیجنڈری اداکارہ زیبا74برس کی ہو گئی

11  ستمبر‬‮  2019

کراچی (این این آئی)پاکستانی فلموں کے سنہری دور کی ممتاز اداکارہ ، خوبصورتی میں بے مثال اور جن کی شخصیت بھی کمال وہ ہیں ’’زیبا بیگم‘‘ جو آج اپنی74ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔اپنے وقت کی لیجنڈری اداکارہ زیبا 10 ستمبر1945 کوبھارت کے شہرانبالہ میں پیدا ہوئیں، انہوں نے اپنے فلمی سفر کا آغاز 1962 میں فلم ’’چراغ جلتا رہا‘‘ سے کیا۔زیبا نے اپنے کیریئر میں 90 سے زائد فلموں میں کام کیا ۔ان کی سپر ہٹ فلموں میں’ ارمان ، ہیرا اور پتھر ، توبہ ، باجی ، محبت ، انسان اور آدمی ، جب جب پھول کھلے ، محبت زندگی ہے اور پھول میرے گلشن ‘ شامل ہیں ۔اداکارہ زیبا اور محمد علی کی فلم ’چراغ جلتا رہا ‘کو اس حوالے

سے بھی تاریخ میں خاص اہمیت حاصل ہے کہ اس کی افتتاحی تقریب کے موقع پر مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کو بھی مدعو کیا گیا تھا ۔ان کی فلمی جوڑی وحید مراد اور کمال کے ساتھ بیحد مقبول ہوئی جبکہ ان کی اصل زندگی کی جوڑی محمد علی کے ساتھ جمی۔زیبا کی پہلی شادی اداکار سدھیر سے 1964 میں ہوئی تھی مگر یہ شادی زیادہ نہیں چل سکی اور دو سال تک ساتھ رہنے کے بعد دونوں میں علیحدگی ہوگئی ۔اپنے دوسرے شوہر اداکار محمد علی کے ہمراہ 50 سے زائد فلموں میں کام کرکے انہوں نے ایک ریکارڈ قائم کیا ۔ زیبا کو 4 نگار ایوارڈ اور الیاس رشیدی گولڈ میڈل کے علاوہ دیگر اعزازات سے بھی نوازا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…