ایشوریا رائے کے معاشقے کی کہانی سہیل خان کی زبانی

8  فروری‬‮  2019

ممبئی (این این آئی) بالی ووڈ کے دبنگ خان اور سابق مس ورلڈ ایشوریہ رائے کا معاشقہ ایک عرصے تک زبان زدِ عام رہا۔ تین سال تک ان کا معاشقہ چلتا رہا جس کے بعد دونوں میں بریک اپ ہوگیا اور دونوں ہی اپنی اپنی زندگی میں مصروف ہوگئے لیکن آج بھی ان کے افیئر اور بریک اپ کے بارے میں باتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ایشوریہ اور سلمان خان کے معاشقے کا خاتمہ بھی میڈیا کی زینت بنا۔

ایشوریہ رائے کی جانب سے سلمان خان پر تشدد کا الزام عائد کیا تھا جس کا دبنگ خان نے انکار کیا تھا۔ ایشوریہ رائے کے الزام پر دبنگ خان کے چھوٹے بھائی سہیل خان نے کہا تھا ’’ اب وہ سب کے سامنے یہ باتیں کہہ رہی ہیں، جب وہ سلمان کے ساتھ گھومتی پھرتی تھیں۔ جب وہ ہمارے گھر پر آتی تھیں تب کیا انہوں نے اس رشتے کو قبول کرلیا تھا؟‘‘۔سہیل خان نے اپنے انٹرویو میں مزید کہا تھا کہ سلمان خان یہ جاننا چاہتے تھے کہ ایشوریہ انہیں کتنا چاہتی ہیں لیکن وہ سلمان کے بارے میں تذبذب کا شکار تھیں۔جب ایشوریہ وویک اوبرائے کے ساتھ تھیں تب بھی سلمان کے ساتھ رابطے میں رہتی تھیں، اس وجہ سے وویک بھی ایشوریہ سے ناراض رہتے تھے۔سلمان خان اور ایشوریہ رائے نے تقریباً 19 سال قبل فلم ’ہم دل دے چکے صنم‘ میں ایک ساتھ میں کام کیا تھا۔یہیں سے ان کی لو اسٹوری کا آغاز ہوا تھا لیکن 3 سال بعد ہی دونوں کا رشتہ ختم ہو گیا۔ ایشوریہ نے سلمان پر مار پیٹ کرنے کا الزام لگایا جبکہ سلمان کا کہنا تھا کہ انہوں نے ایسا کبھی نہیں کیا۔ ایشوریہ کے الزام پر سلمان خان نے کہا تھا ’ میں خود اتنا جذباتی انسان ہوں کہ مجھے کوئی پیٹ سکتا ہے۔ جب میں غمگین ہوتا ہوں تو خود کو نقصان پہنچاتا ہوں دوسروں کو نہیں۔خیال رہے کہ سلمان خان سے بریک اپ کے بعد ایشوریہ رائے اور وویک اوبرائے میں قربتیں بڑھ گئی تھیں لیکن ایشوریہ کی ان کے ساتھ بھی شادی نہیں ہوسکی۔ ایشوریہ رائے نے امیتابھ بچن کے صاحبزادے ابھیشک بچن کے ساتھ شادی کی جبکہ سلمان خان آج بھی غیر شادی شدہ ہیں۔

موضوعات:



کالم



ضد کے شکار عمران خان


’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…