ہفتہ‬‮ ، 18 اکتوبر‬‮ 2025 

سارہ علی خان کے نخرے : فلم ’’باغی 3‘‘ میں ٹائیگرشروف کیساتھ کام کرنے سے انکار

datetime 7  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ اداکارہ سارہ علی خان نے اداکار ٹائیگر شروف کے ساتھ فلم ’’باغی 3‘‘ میں کام کرنے سے انکارکردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ’’باغی‘‘ سیریزکی تیسری فلم ’’ باغی 3 ‘‘ کے لیے اداکار ٹائیگر شروف کے ساتھ مرکزی کردار کے لیے سارہ علی خان کے نام پرغور کیا جارہا تھا تاہم سارہ علی خان نے فلم میں کام کرنے سے انکار کردیا۔سارہ کے انکار کی وجہ بتاتے ہوئے کہا جارہا ہے کہ فلم میں ان کے سین ٹائیگر شروف کے مقابلے میں کم تھے لہٰذا وہ اسکرین پر کم نظر آتیں۔

اور فلم ’’کیدارناتھ‘‘ اور’’سمبا‘‘ کے بعد سارہ کسی ایسی فلم کے انتظار میں ہیں جہاں ان کے کردارکی اہمیت بھی ہیرو کے کردارکے برابر ہو، یہی وجہ ہے کہ سارہ نے ’’باغی 3‘‘ میں کام کرنے سے انکار کردیا۔واضح رہے کہ باغی سیریز کی پہلی دونوں فلموں’’باغی‘‘ اور’’باغی 2‘‘ میں ٹائیگر شروف نے مرکزی کردارادا کیا تھا تاہم پہلی فلم میں ان کے ساتھ اداکارہ شردھا کپور اوردوسری میں دیشا پٹانی نظر آئی تھیں یہ دونوں فلمیں باکس آفس پر شاندار بزنس کرنے میں کامیاب ہوئی تھیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…