پریانکا چوپڑا کے بعد پرینیتی چوپڑا بھی شادی کیلئے تیار

16  دسمبر‬‮  2018

ممبئی(این این آئی) اداکارہ پریانکا چوپڑا کے بعد ان کی بہن اوربالی ووڈ کی خوبرواداکارہ پرینیتی چوپڑا بھی شادی کے لیے تیارہیں۔بالی ووڈ میں ابھی تک شادی سیزن ختم نہیں ہوا ہے پہلے دپیکا اور رنویر، پھر پریانکا چوپڑا اورنک جونزاورتین روز قبل کامیڈین کپل شرما شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔ کپل کی شادی کے بعد کہا جارہا تھا کہ اب بالی ووڈ میں شادی سیزن ختم ہوگیا۔

لیکن اب اچانک پرینیتی چوپڑا کی شادی کی خبر منظر عام پرآگئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق پرینیتی چوپڑا اپنے مبینہ گہرے دوست چیرٹ دیسائی کے ساتھ بہت جلد شادی کے بندھن میں بندھنے والی ہیں۔ پرینیتی اور چیرٹ کے درمیان نزدیکیوں کی خبریں گزشتہ برس 2017 میں آئی تھیں۔ چیرٹ کا تعلق بھی بالی ووڈ سے ہے تاہم وہ بطور اداکارنہیں بلکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے طور پر بالی ووڈ سے وابستہ ہیں۔چیرٹ نے اداکار ہریتھیک روشن اورپریانکا چوپڑا کی 2012 میں ریلیز ہونے والی فلم ’اگنی پتھ‘ میں بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کام کیا تھا بعد ازاں پرینیتی اور چیرٹ 2016 میں ایک کنسرٹ کے دوران ملے تھے اور2017 میں دونوں ایک دوسرے کے نزدیک آئے تاہم پرینیتی نے چیرٹ کے ساتھ تعلقات پر ہمیشہ خاموشی اختیار کیے رکھی۔پرینیتی کے مبینہ گہرے دوست چیرٹ کی اداکارہ پریانکا چوپڑااورنک جونز کی شادی کے ہرفنکشن میں بالکل فیملی ممبر کی طرح شرکت نے ان افواہوں کو تقویت دے دی ہے کہ وہ اور پرینیتی ایک دوسرے کے انتہائی نزدیک ہیں اور دونوں جلد شادی کرنیو الے ہیں۔ چیرٹ پریانکا کی فیملی فوٹومیں بھی پرینیتی کے ساتھ نظر آرہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…