جمعرات‬‮ ، 16 اکتوبر‬‮ 2025 

اس کو تو انڈہ ابالنا نہیں آتا، مجھے کہتی تھی کہ اپنی پہلی بیوی کو۔۔ میرا کے پہلے شوہر عتیق الرحمان نے نکاح پرنکاح کرنے پر اداکارہ کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان کر دیا

datetime 30  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) فلمسٹار میرا کے قانونی شوہر عتیق الرحمان نے نکاح پر نکاح کرنے کی سزا دلانے کے لئے اداکارہ میرا کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان کردیا۔اس حوالے سے سے گفتگو کرتے ہوئے عتیق الرحمان نے کہا کہ میرا اب خود کو غیر شادی شدہ نہیں کہہ سکتیں، وہ ان کی بیوی ہیں۔میرا نے کیپٹن نوید سے بھی مبینہ شادی کر رکھی ہے، اب وہ انہیں نکاح پر نکاح کرنے کی سزا دلانے کے لئے عدالت سے رجوع کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اداکارہ میرا میں اچھی بیوی والی کوئی خوبی نہیں، : میرا کو انڈہ ابالنا

نہیں آتا،مجھے کھانا کیا کھلاتی؟۔شادی کے بعد دو سال تک اکھٹے رہے لیکن ہمیشہ جھگڑا رہتا، میرا کہتی تھی کہ پہلی بیوی کو طلاق دو۔خیال رہے کہ پیر کے روز لاہور کی ایک فیملی کورٹ نے 9 سال بعد فیصلہ سناتے ہوئے اداکارہ میرا کو عتیق الرحمان کی بیوی قرار دیا تھا۔عدالت نے 18 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلے میں اداکارہ میرا کے دعوے کو خارج کرتے ہوئے عتیق الرحمان سے ان کے نکاح کو حقائق پر مبنی قرار دیا۔واضح رہے کہ ادکارہ میرا نے جولائی 2009 میں تکذیب نکاح کا کیس فیملی عدالت میں چیلنج کیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…