رنویرسنگھ خود کو غریب کہنے پر تنقید کا نشانہ بن گئے

7  مئی‬‮  2018

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کے معروف اداکار رنویر سنگھ بچپن میں خود کو غریب بتانے پر سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بن گئے۔بالی ووڈ کے شوخ مزاج اداکار رنویر سنگھ نے امریکا سے شائع ہونے والے ٹریول میگزین کو دیئے گئے انٹرویو میں بتایا کہ جب وہ چھوٹے تھے تو اْن کی فیملی کے پاس زیادہ پیسے نہیں ہوا کرتے تھے باوجود اْس کے بیرون ملک موسم گرما کی چھٹیوں کے لیے فیملی نے پیسے جمع کیے۔

جب کہ مجھے آج بھی انڈونیشیا، سنگاپور، اٹلی اور سب سے زیادہ امریکا جانا یاد ہے اور دسمبر تو گوا میں دادا دادی کے ساتھ گزارنا ضروری سمجھتا تھا۔اْن کے اس انٹر ویو کو جب سوشل میڈیا پر جاری کیا گیا تو لوگوں نے نہ صرف تنقید کا نشانہ بنایا بلکہ ’رنویر سنگھ سو پْور‘ کے نام سے ہیش ٹیگ مقبول ترین ٹرینڈ بھی بن گیا۔ایک شخص نے رنویر سنگھ کے ہیش ٹیگ کو واضح کرتے ہوئے لکھا کہ رنویر سنگھ اپنی فیملی کے ہمراہ امریکا میں چھٹیاں منانے کے لیے بزنس کلاس ٹکٹ خریدنے کی سکت نہیں رکھتے تھے لہذا وہ غریبوں اور کسانوں کے ساتھ اکنامی کلاس میں سفر کرتے تھے۔سلور آئی نامی اکاؤنٹ سے ٹوئٹ میں دعا کرتے ہوئے کہا کہ خدارا مجھے بھی رنویر سنگھ کی طرح غریب سے غریب تر انسان بنا دے۔بینگ ایلین نے طنزیہ انداز میں کہا کہ اگر 90 کے عشرے میں کسی غریب شخص کا بیرون ملک سفر کرنا آسان کام تھا تو ہمیں اپنی 65 فیصد آبادی کے لیے معیشت کے تحت اصلاح واضح کرنی ہوگی۔بیبھو رؤٹ نے غربت کی تعریف بیان کرتے ہوئے کہا کہ رنویر سنگھ ارمانی کا سوٹ تو خرید سکتا ہے لیکن پہنتا لہنگا ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…