صرف 9 ماہ میں بیرونی قرضے میں 7 ارب ڈالر سے زائد کا اضافہ

1  مئی‬‮  2021

اسلام آباد (این این آئی)حکومت نے رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے بیرونی قرضوں کی تفصیلات جاری کردیں جس کے مطابق رواں مالی سال جولائی تا مارچ میں حکومت نے 7 ارب 41 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا بیرونی قرضہ لیا ۔رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں پاکستان نے 4 ارب 86 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کا قرض واپس بھی کیا، 1 ارب 34 کروڑ 90 لاکھ ڈالر بجٹ سپورٹ کی مد میں حاصل کئے گئے، 3 ارب 12 کروڑ ڈالر کمرشل قرضوں کی ادائیگی کیلئے حاصل کئے گئے، ترقیاتی

منصوبوں کی تکمیل کیلئے 1 ارب 35 کروڑ ڈالر بیرونی قرضہ لیا گیا، 43 کروڑ 90 لاکھ ڈالر اجناس کی فنانسنگ کیلئے حاصل کیا گیا، چین نے پاکستان کو سیف ڈیپازٹ کی مد میں ایک ارب ڈالر فراہم کئے، ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو 1ارب 24 کروڑ 70 لاکھ ڈالر قرض فراہم کیا، عالمی بینک نے 2 ارب 25 کروڑ ڈالر میں سے پاکستان کو 93 کروڑ80 لاکھ ڈالر قرض دیا، فرانس نے 3 کروڑ 48 لاکھ ڈالر، امریکہ نے 8 کروڑ 62 لاکھ اور چین نے 14 کروڑ 75 لاکھ ڈالر قرض فراہم کیا۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…