پیر‬‮ ، 10 جون‬‮ 2024 

چینی کیلئے لمبی لمبی لائنیں لگ گئیں چینی خریدنے کیلئے کچھ اور اشیا کی خریداری لازمی قرار

datetime 17  اپریل‬‮  2021

کراچی(این این آئی)یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی کی خریداری کے لیے کچھ اور اشیا کی خریداری بھی لازمی قرار دے دی گئی ہے۔بازاروں میں چینی مہنگی دستیاب ہے، غریب عوام یوٹیلیٹی اسٹورز پر سبسڈی والی چینی خریدنے کے لیے لمبی قطارو ں میں کھڑا ہونے پر مجبور ہیں۔شہری کہتے ہیں کہ چینی تھوڑی مقدار میں مل رہی ہے اور اس پر بھی شرائط لاگو ہیں۔

یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی دستیاب ہے مگر کم وقت کے لیے اور یہ شرائط رکھی ہے کہ ایک پیکٹ چینی کے لیے سو ڈیڑھ سو روپے کی اور خریداری لازمی کرنا پڑے گی۔دوسرا مسئلہ یہ ہے کہ چینی کے لیے لوگ زیادہ ہیں جبکہ یوٹیلیٹی اسٹوز پر اس کی مقدار کم ہے اس لیے ایک بندے کو ایک ہی پیکٹ دیا جارہا ہے۔شہریوں نے کہاکہ عوام کو بھی سدھرنے کی ضرورت ہے، کچھ لوگ دھوکے سے زیادہ چینی خریدکر دوسروں کی حق تلفی کر رہے ہیں۔ایک شہری نے کہا کہ حکومت اچھا کام کر رہی ہے، عوام بگڑے ہوئے ہیں، وہ بچے بیٹھے ہوئے انھو ں نے 10،10،12،12 پیکٹ رکھے ہوئے ہیں ،یہ ہمیں عقل ہونی چاہیے کہ لوگو ں کا حق نہیں مارے ۔یوٹیلیٹی اسٹورز انتظامیہ کی شکایت ہے کہ اکثر لوگ ڈھیروں ڈھیر چینی لے جاتے ہیں اور سستی چینی ضرورت مند تک نہیں پہنچتی، اسی لیے اب چینی کے ساتھ 100،200 روپے کی خریداری لازمی قرار دی ہے۔دوسری جانب ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان نے چینی کی درآمد کے لیے چوتھی بار

ٹینڈر جاری کر دیا۔اس حوالے سے حکام ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (ٹی سی پی)نے کہا کہ چینی کی درآمد کے لیے انٹرنیشنل ٹینڈر جاری کیا ہے۔حکام ٹی سی پی نے کہا کہ 50 ہزار میٹرک ٹن چینی کی درآمد کا ٹینڈر چوتھی بار جاری کیا گیا ہے۔ٹی سی پی حکام کے مطابق ٹریڈنگ

کارپوریشن 50 ہزار ٹن کے مسلسل تین ٹینڈر منسوخ کرچکا ہے جبکہ ٹی سی پی نے مہنگی بولی کے باعث چینی کی درآمد کے تین ٹینڈر منسوخ کیے۔حکام ٹی سی پی نے کہا کہ کم سے کم بولی کے تحت درآمدی چینی کراچی پورٹ پر 85 سے 86 روپے کلو میں پڑتی۔انہوں نے کہا کہ

وزرات تجارت نے کم بولی دینے والی کمپنی کی عدم شرکت اور مہنگی چینی ہونے کے باعث تیسرا ٹینڈر منسوخ کروایا۔دوسری جانب ذرائع وزرات تجارت نے کہا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں چینی سستی ہورہی ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل اس سے قبل حکومت چینی درآمد کے 3 ٹینڈر

منسوخ کرچکی ہے۔ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (ٹی سی پی)کے مطابق سب سے کم بولی والی کمپنی نے سکیورٹی بانڈ جمع نہیں کرایا تھا جبکہ ٹی سی پی کو ترکش کمپنی نے 484 ڈالر فی ٹن کی بولی دی تھی۔ حکام نے بتایاکہ وزارت تجارت نے ترکش کمپنی کو غیر ذمہ دار قرار دیا اور ہدایت کی کہ ٹینٹڈر منسوخ کر دیا جائے۔دوسری جانب ذرائع وزارت تجارت کے مطابق ٹی سی پی نے عالمی مارکیٹ میں چینی سستی ہونے پر ٹینڈر منسوخ کیا گیا تھا۔

موضوعات:



کالم



کھوپڑیوں کے مینار


1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…