ڈالر152 روپے پر پہنچ گیا، سٹاک مارکیٹ میں بھی تیزی

31  مارچ‬‮  2021

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی ڈالر مزید سستا، دو سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا،فاریکس ڈیلرز کے مطابق پاکستان میں آج ڈالر کی قیمت میں مزید کمی دیکھنے میں آئی۔انٹربینک میں ڈالر84 پیسے سستا ہوگیا جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر کی 152 روپے25 پیسے پرٹریڈ جاری ہے۔

دوسری جانب پاکستان سٹاک مارکیٹ میں بھی زبردست تیزی دیکھنے کو مل رہی ہے۔آج کاروباری دن کا آغاز ہوتے ہی سٹاک مارکیٹ ایک بار پھر 45 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرگئی لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ کچھ کمی بھی دیکھنے میں آئی۔دوران کاروبار 100 انڈیکس میں 471 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد 100 انڈیکس 45,087.12پوائنٹس پر پہنچ گیا، دوسری جانب چیئرمین فارن ایکسچینج کرنسی ڈیلرز ملک بوستان نے کہا ہے کہ روپے کے مقابلے میں ڈالر کا سستا ہو جانا بہت اہم ہے، قوی امکان ہے کہ آئندہ ماہ کے آخر تک یہ سلسلہ برقرار رہے گا۔انہوں نے بتایا ہے کہ امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی کی تین بڑی وجوہات ہیں، وزیراعظم عمران کی طرف سے جاری کردہ پروگرام ڈیجیٹل روشن پروگرام، ریکارڈ ترسیلات زر کا موصول ہونا اور عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف)کی طرف سے پاکستان کو قرض پروگرام کی دوسری قسط کا موصول ہونا۔ آئندہ چند ماہ تک پاکستان کو بین الاقوامی ادائیگیوں کے لیے بھی وقت مل گیا ہے، اس ادائیگیوں کے موخر ہونے سے روپیہ مضبوط ہو گا۔ آئندہ دو ماہ کے اندر روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی کی قیمت 145 روپے کی سطح پر پہنچ سکتی ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…