بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

انڈوں کی قیمت میں اضافے کی حیران کن وجہ سامنے آگئی

datetime 1  جنوری‬‮  2021 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)ایگری فورم پاکستان کے صدر ابراہیم مغل کا کہنا ہے کہ انڈوں کی قیمت میں اضافہ بیڈگورنس ہے ،صوبائی حکومتوں نے قیمتوں کو مانیٹر نہیں کیا، سراسر ان کی ناکامی اور نااہلی سے تاجروں کی چاندی ہوئی۔صدر ایگری فورم ابراہیم مغل کا کہنا تھا انڈوں کی قیمت نہیں

بڑھنی چاہیے تھی کیونکہ نہ پیداوار کم ہوئی نہ اسے کورونا نے متاثر کیا۔نجی ٹی وی جیو نیوز سے گفتگو کے دورنا ان کا کہنا تھا کہ وجہ صرف ایک ہے کہ صوبوں کے اندر بیٹھی افسر شاہی پر وزراء کا کنٹرول نہیں ہے اور چیک اینڈ بیلنس نظام فعال نہیں ہے، جس کا فائدہ پولٹری کاروبار والوں نے خوب اٹھایا ہے ۔ابراہیم مغل کہتے ہیں کہ سالانہ 3 ارب انڈوں کی پاکستان میں کھپت ہے اس سال اگرچہ کم استعمال ہوئے لیکن انڈے کے تاجر نے سپلائی روک کر مصنوعی قلت کو جواز بنا کر قیمتیں سو روپے سے دو سو روپے پہنچا دیں اور کروڑوں رپے اضافی کمائے۔ صدر ایگری فورم نے کہا کہ حکومت چاہے تو قیمت کم ہو سکتی ہے افسوس ہمارے ہاں سالانہ اوسطاً انڈے کھانے کی شرح 22 سے 25 انڈے ہے جو انتہائی کم ہے، قیمت بڑھنا غریب آدمی کے لیے عذاب ہے۔ دوسری جانب شہر میں پرچون سطح پر برائلر گوشت کی قیمت 9روپے کمی سے251روپے، زندہ برائلر مرغی6روپے کمی سے173روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت204روپے فی درجن پر مستحکم رہی

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…