سونے کی قیمت میں فی تولہ حیرت انگیز کمی  خریداروں کیلئے بڑی خبر

25  ‬‮نومبر‬‮  2020

کراچی (این این آئی)مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 2350روپے کی بڑی کمی کے بعد ایک لاکھ 10ہزار500روپے کی سطح پر آگئی ۔صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ روز منگل کو عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 51ڈالر کی نمایاں کمی سے1815ڈالر کی سطح پر آگئی جس کے زیر اثر مقامی صرافہ مارکیٹوں میں

فی تولہ سونے کی قیمت 2350روپے کی کمی سے1لاکھ 10ہزار500روپے ہوگئی جب کہ دس گرام سونے کی قیمت 2015روپے کی کمی سے94ہزار736روپے ہوگئی ۔چاندی کی فی تولہ قیمت 30روپے کی کمی سے1180روپے ہوگئی۔دوسری جانب پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ایک روزہ مندی کے بعد منگل کو ریکوری آئی جس کے نتیجے میںکے ایس ای100انڈیکس230.84پوائنٹس کی کمی سے39863.36پوائنٹس کی سطح پر آگیا جب کہ55.96فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت26ارب20کروڑ12لاکھ روپے بڑھ گئی تاہم حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم پیر کی نسبت 10.61فیصد کم رہا۔پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں گزشتہ رو ٹریڈنگ کے آغاز سے ہی سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بخش کمپنیوں کے حصص کی نچلی سطح پر آئی قیمتوں کو دیکھتے ہوئے بھرپور خریداری شروع کی گئی جس کے باعث تیزی دیکھنے میںا ٓئی اور دوران ٹریڈنگ کے ایس ای100انڈیکس 40ہزار کی نفسیاتی حد کو عبور کرنے میں کامیاب ہوگیا تاہم بعد ازاں منافع کے حصول کی عرض سے مزکورہ حد برقرار نہ رہ سکی لیکن تیزی کا رجحان غالب رہااورکاروبار کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس230.84پوائنٹس کے اضافے سے39863.36پوائنٹس پر بند ہوا جب کہ کے ایس ای30انڈیکس58.20پوائنٹس کے اضافے سے16751.65پوائنٹس اور کے

ایس ای آل شیئرز انڈیکس 126.83پوائنٹس کے اضافے سے28058.88پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ گزشتہ روز مجموعی طور پر377کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 211کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،137میں کمی اور 29کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔تیزی کے باعث سرمائے کا مجموعی حجم 73کھرب 18ارب 15کروڑ66لاکھ روپے سے

بڑھ کر73کھرب44ارب35کروڑ78لاکھ روپے ہوگیا ۔قیمتوں میں اتار چڑھائو کے اعتبار سے مری پٹرولیم ،سن ریز ٹیکسٹائیل ،نیسلے اور رفحان میظ کے حصص سرفہرست رہے جس میںمری پٹرولیم کے حصص 28.81روپے کے اضافے سے1306.14روپے او ر سن ریز25.98روپے کے اضافے سے376.99روپے ہوگئی جب کہ نیسلے پاکستان 50روپے کی کمی سے6500روپے اور رفحان میظ50روپے کی کمی سے8400روپے ہوگئی۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…