کرونا وائرس کے بعد ایک اور آفت نے پاکستان کو گھیر لیا ، بلوچستان کے 33، کے پی کے 10، پنجاب 2 اور سندھ کے 4 اضلاع متاثر، بڑانقصان ہو گیا

4  جون‬‮  2020

اسلام آباد (این این آئی)این ڈی ایم اے نے ملک بھر میں ٹڈی دل کے خلاف آپریشن کی تفصیلات جاری کر دیں جس کے مطابق اس وقت ملک کے49 اضلاع میں ٹڈی دل موجود ہے۔ترجمان کے مطابق بلوچستان کے 33، خیبر پختونخواہ 10، پنجاب 2 اور سندھ کے 4 اضلاع متاثر ہوئے ،بلوچستان میں خضدار، آواران، نوشکی، چاغی، گوادر، اتھل، کیچ، پنجگور، خاران، وشوک، کوئٹہ، کے علاوہ دیگر

اضلاع بھی متاثر ہوئے ،کے پی میں ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک،شمالی و جنوبی وزیرستان، لکی مروت، کرک، کرم کے اضلاع متاثر ہوئے ،پنجاب میں ڈیرہ غازی خان اور میانوالی میں ٹڈی دل موجود ہے ،سندھ میں سکھر، نوشہروفیروز، شہید بے نظیر آباد اور مٹیاری میں ٹڈی دل کے حملے کئے گئے ۔ ترجمان کے مطابق ٹڈی دل کے متاثرہ علاقوں کا سروے اور کنٹرول آپریشن جاری ہے۔ ترجمان کے مطابق 1125 ٹیموں نے لوکسٹ کنڑول آپریشن میں حصہ لیا۔ ترجمان کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں 3 لاکھ 89 ہزار ہیکٹر رقبہ کا سروے ہوا۔ترجمان کے مطابق 24 گھنٹوں میں 4200 ہیکٹر رقبہ کا ٹڈی دل کو تلف کرنے والی ادویات کا اسپرے کیا گیا۔ترجمان کے مطابق بلوچستان میں 2800 ہیکٹر رقبہ پر اسپرے کیا گیا،پنجاب میں 100 ہیکٹر پر سپرے کیا گیا۔ ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق خیبر پختونخواہ میں 800 ہیکٹر رقبہ کی ٹریٹمنٹ ہوئی، سندھ میں گذشتہ روز 500 ہیکٹر رقبہ ٹریٹمنٹ کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق اب تک پورے ملک میں 5 لاکھ 12ہزار 100 ہیکٹر رقبہ پر سپرے کیا جا چکا ہے۔

موضوعات:



کالم



مشہد میں دو دن (دوم)


فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…

ہم بھی کیا لوگ ہیں؟

حافظ صاحب میرے بزرگ دوست ہیں‘ میں انہیں 1995ء سے…

مرحوم نذیر ناجی(آخری حصہ)

ہمارے سیاست دان کا سب سے بڑا المیہ ہے یہ اہلیت…

مرحوم نذیر ناجی

نذیر ناجی صاحب کے ساتھ میرا چار ملاقاتوں اور…

گوہر اعجاز اور محسن نقوی

میں یہاں گوہر اعجاز اور محسن نقوی کی کیس سٹڈیز…