پاکستان میں بننے والی گاڑیاں ٹین کا ڈبہ نکلیں ،سینیٹ کمیٹی میں اہم انکشافات

20  جنوری‬‮  2020

اسلام آباد (این این آئی)سینیٹ کمیٹی برائے صنعت کے اجلاس میں انکشاف ہوا ہے کہ پاکستان میں بننے والی گاڑیاں ٹین کا ڈبہ ہیں۔ پیر کو سینیٹر ساجد حسین طوری کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صنعت کا اجلاس ہوا۔

کمیٹی ممبران نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں بننے والی گاڑیاں عالمی معیار کے مطابق نہیں ہیں، گاڑیوں میں حادثے کی صورت میں بچاؤ کے لیے کوئی سہولیات بھی نہیں ہیں۔ایڈیشنل سیکریٹری صنعت نے اجلاس کو بتایا کہ گاڑیوں کا معیار انتہائی گرا ہوا ہے،گاڑیاں ٹین کا ڈبہ آ رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ گاڑیوں والے معیار کی بات کرتے ہیں، انہیں تو موٹر سائیکل اور رکشے کے اسٹینڈرڈ کا بھی نہیں پتا۔حکام وزارت صنعت نے بتایا کہ ملک میں 18 گاڑیاں بنانے والی کمپینوں کو لائسنس جاری کیے جا چکے ہیں۔نمائندہ آٹو مینو فیکچررز رانا اسحاق نے شکوہ کیا کہ ٹیکس لگنے کے باعث گاڑیوں کی پروڈکشن 60 فیصد کم ہو گئی ہے، گاڑیوں کی قیمتیں بڑھنے سے پاکستانیوں سے گاڑی خریدنے کا حق چھین لیا گیا۔کمیٹی ممبر پرویز ملک نے کہا کہ گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافے کے باعث لوگوں کی چیخیں نکل گئی ہیں۔سینیٹ کمیٹی نے گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافے پر ایف بی آر، وزرات خزانہ اور صعنت و تجارت کے حکام کو طلب کر لیا۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…