خبردار سبزیاں اور پھل کھانا چھوڑ دیں، قیمتوں میں بڑا اضافہ ہو گیا، حکومت کنٹرول کرنے میں ناکام

12  جنوری‬‮  2020

اسلام آباد(آن لائن)وفاقی دارالحکومت میں سبزیوں اور پھلوں کے ہوشربا نرخوں نے متوسط اور غریب طبقے کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مقرر کردہ نرخوں پر تاجروں نے عمل درآمد سے انکارِ کرتے ہوئے من مانے نرخ مقرر کردیے ہیں،موسم سرما میں پیدا ہونے والی سبزیوں کے نرخ بھی کم نہ ہوسکے۔ٹماٹر 200 روپے،کھیرا 100روپے۔گھوبی 120 روپے جبکہ

شلغم 60روپے کلو فروخت کیا جارہاہے۔آن لائن کی جانب سے اسلام آباد کے مختلف مارکیٹوں میں سبزیوں اور پھلوں سے متعلق سروے کے دوران انکشاف ہوا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مقرر کردہ نرخوں سے زائد نرخوں پر سبزیوں اور پھلوں کی فروخت کی جاتی ہے سرکاری نرخ نامے کے مطابق ٹماٹر 121روپے فی کلو ہے جبکہ اسلام آباد کی مارکیٹوں میں 180سے 200روپے فی کلو فروخت کیا جارہاہے اسی طرح پیاز کا سرکاری نرخ 57 روپے فی کلو مقرر ہے جبکہ مارکیٹ میں 80 روپے سے 100 روپے فی کلو تک فروخت کیا جارہا ہے آلو کی سرکاری قیمت 46روپے فی کلو مقرر ہے جبکہ مارکیٹ میں 60روہے سے 80 روپے فی کلو تک فروخت کیا جاتا ہے اس وقت وفاقی دارالحکومت کی منڈی میں مٹر 160روپے فی کلو،بھنڈی 200روپے فی کلو کدو 120 روپے فی کلو،گاجر 60روپے،شلغم 60 روپے،سبز مرچ 160روپے سے 180روپے،شملہ مرچ 160روپے اور بند گوبھی 60 روپے سے 80روپے فی کلو فروخت ہورہی ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مقرر کردہ نرخوں اور مارکیٹوں کے نرخوں میں زمین آسمان کا فرق ہے تاجروں کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے منڈیوں سے بھی کم نرخ مقرر کئے ہیں جن پر سبزیاں اور پھل فروخت کرنا ممکن نہیں ہے انہوں نے بتایا کہ پھلوں اور سبزیوں کے نرخوں میں اضافے کی بڑی وجہ مڈل مین ہے جو کاشتکاروں سے کم داموں میں سبزیاں اور پھل خرید لیتے ہیں اور انہیں سٹور کرکے مصنوعی قلت پیدا کرکے قیمتوں میں اضافے کا سبب بنتے ہیں اْنہوں نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مقرر کردہ نرخوں پر سبزیاں اور پھل فروخت کرنے سے انکار کر تے ہوئے مطالبہ کیا کہ اگر ضلعی انتظامیہ واقعی قیمتوں میں کمی چاہتی ہے تو منڈیوں کا کنٹرول سنبھال کر تاجروں کو کم نرخوں پر سامان فراہم کرے جس کے بعد ہم انتظامیہ کی جانب سے مقرر کردہ نرخوں پر سبزیاں اور پھل فروخت کر سکیں گے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…