صارفین کیلئے بجلی کی قیمتوں میں اضافے پر نیپرا نے وضاحتی بیان جاری کر دیا ، عوام کو خوشخبری سنادی

1  جنوری‬‮  2020

کراچی(این این آئی)بجلی کی قیمتوں میں اضافے پر نیپرا نے وضاحت کی ہے کہ کے الیکٹرک صارفین4.87 فی یونٹ اضافی ادا نہیں کریں گے، حکومت سبسڈی فراہم کرے گی۔تفصیلات کے مطابق نیپرا کی جانب سے کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی کی قیمتوں میں اضافے پر وضاحتی بیان جاری کیا ہے،

جس میں کہا گیا ہے کہ یہ درست نہیں کہ کے الیکٹرک صارفین4.87فی یونٹ اضافی ادا کریں گے۔کے الیکٹرک صارفین سمیت پورے ملک میں بجلی کی قیمت یکساں ہے، ترجمان کے مطابق نیپرا مختلف کمپنیوں کیلئے مختلف ٹیرف جاری کرتا ہے حکومت اسے یکساں بناتی ہے، اس مقصد کیلئے حکومت مختلف کیٹگریز کو سبسڈی دیتی ہے، سبسڈی کے الیکٹرک صارفین کو بھی فراہم کی جاتی ہے۔کے الیکٹرک فی یونٹ4روپے87پیسے کا اضافہ صرف صارف کو نہیں بھرنا ہوگا، نیپرا حکام کا کہنا ہے کہ یہ تاثرغلط ہے کہ حالیہ اضافے کی پوری رقم صارف ادا کرے گا، کراچی سمیت پورے پاکستان میں ٹیرف سب کیلئے یکساں ہے۔قیمتوں کو یکساں رکھنے کیلئے حکومت پاکستان سبسڈی فراہم کرتی ہے، حکومت ڈومیسٹک، کمرشل، انڈسٹریل اور ایگری کلچر صارفین کو سبسڈی فراہم کرتی ہے،بجلی پر سبسڈی کے الیکٹرک سمیت پورے ملک کے صارفین کو دی جارہی ہے۔دوسری جانب کے الیکٹرک ترجمان کا کہنا ہے کہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بڑھایا گیا ٹیرف صارفین پر لاگو نہیں ہوگا، ملک بھر میں یونیفارم ٹیرف پالیسی کے تحت ٹیرف یکساں ہے، وزارت توانائی نوٹیفکیشن جاری کرے گی جو صارفین پر لاگو کیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



ضد کے شکار عمران خان


’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…