حکومت کا 200ایکڑ رقبے پر فرنیچر سٹی بنانے کا اعلان ، کتنے ہزار لوگوں کو روزگار ملے گا ؟ 

22  ‬‮نومبر‬‮  2019

لاہور(این این آئی) صوبائی وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم اقبال نے اعلان کیا ہے کہ چنیوٹ سے 12کلومیٹر کے فاصلے پر200ایکڑ رقبے پر فرنیچر سٹی بنایا جائے گا جس سے 50ہزار سے زائد لوگوں کو روزگار ملے گا،فرنیچر انڈسٹری مستحکم ہو گی ۔فرنیچر سٹی میں مقامی فرنیچر سازوں کو رعائتی بنیادوں فرنیچر سازی کے یونٹ لگانے کے لئے پلاٹ فراہم کئے جائیں گے،فرنیچر کی برآمد میں

اضافہ وقت کی ضرورت ہے اور اس مقصد کے لئے ہر ممکن تعاون کریں گے۔صوبائی وزیر نے اس امر کا اعلان ایکسپو سنٹر جوہر ٹائون میں پاکستان فرنیچر کونسل کے زیر اہتمام ’’11ویں انٹرئیرایکسپو ‘‘ کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔چیئرمین فیڈمک میاں کاشف،سی ای او فیڈمک عامر سلیمی اور فرنیچر کونسل کے دیگر اراکین بھی اس موقع پر موجود تھے۔افتتاح کے بعد صوبائی وزیر نے نمائش میں لگائے گئے مختلف سٹالوں کا معائنہ کیا اور مقامی سطح پر تیار کردہ فرنیچر کے معیار کو سراہا۔صوبائی وزیر نے کہا کہ پاکستان کا فرنیچر دنیا بھر میں مشہور ہے۔ضرورت اس امر کی ہے کہ اس برآمدات بڑھانے کے لئے اقدامات کئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ شاندار نمائش کے انعقاد منتظمین کو مبارکباد دیتا ہوں اور ایسی نمائشیں مقامی مصنوعات کے فروغ میں موثر کردار ادا کرتی ہیں۔ انہوںنے کہا کہ فرنیچر کی برآمدات بڑھانے کے لئے فرنیچر سازوں کی تجاویز کا خیرمقدم کر یں گے ۔صوبائی وزیر اطلاعات وثقافت میاں اسلم اقبال نے میڈیا کے نمائندوںکے سوالات کے جواب دیتے ہوئے کہا وفاقی سطح پر کابینہ میں کچھ تبدیلی ہوئی ہے تاہم پنجاب میںابھی ایسی کوئی بات نہیں۔کابینہ میں ردوبدل وزیراعلی پنجاب کا استحقاق ہے اور اس حوالے سے جو وہ مناسب سمجھیں گے گریں گے۔سپیکر پنجاب اسمبلی کی وزیراعلی سے ملاقات کے بارے میں کہا کہ ایسی ملاقاتیں جمہوری عمل کا حصہ ہوتی ہیں اور عوام کی فلاح وبہبود کے لئے مشاورت کے لئے ضروری ہیں اور اسے اسی تناظر میں لینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے گزشتہ سواسال کے دوران عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لئے محنت سے کام کیا ہے۔مصنوعی مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لئے صوبے بھر میں مجسٹریٹس کو متحرک کیا گیا ہے اور اب تک ناجائز منافع خوروں کو 38کروڑ روپے سے زائد جرمانے کئے جا چکے ہیں۔ پنجاب پر تنقید کرنے والے اشیا ضروریہ کی قیمتوں کے حوالے سے دوسروں صوبوں سے موازنہ کریں تو انہیں واضح فرق نظر آئے گا۔ پنجاب میںاشیاضروریہ کی قیمتیں دوسرے صوبے کے مقابلے میں کم ہیں اور آئندہ چند روز میں ان میں مزید کمی آئے گی۔ بعدازاں صوبائی وزیر نے ایکسپو سنٹر میں پرنٹ پاک 2019نمائش کا افتتاح کیا۔یہ نمائش تین روز تک جاری رہے گی۔صوبائی وزیر نے نمائش میں لگائے گئے مختلف سٹالز کا معائنہ کیااور منتظمین کو نمائش کے انعقادپر مبارکباد دی۔قبل ازیں صوبائی وزیر نے سمن آباد میں اصغر ہسپتال کا بھی افتتاح کیا،مختلف شعبوں میں کا دورہ کیا اور طبی سہولتوں کا جائزہ لیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ عوام کو علاج معالجہ کی بہتر سہولتوں کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس حوالے سے نجی شعبہ کی کاوشوں کو بھی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…