بھارت میں کمزور اقتصادی صورتحال کے باعث اگست میں گاڑیوں کی فروخت میں کتنے فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ؟ جانئے

11  ستمبر‬‮  2019

نئی دہلی (آن لائن)بھارت میں کمزور اقتصادی صورتحال کے باعث طلب میں کمی آنے سے اگست میں گاڑیوں کی سیل میں 41 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔بھارت میں اگست مسلسل دسواں مہینہ ہے جس میں گاڑیوں کی ملک بھر میں فروخت کم ہو رہی ہے،اپریل تا جون کی سہ ماہی کے دوران گاڑیوں کی سیل میں مجموعی کمی 5 فیصد رہی جبکہ اگست گاڑیوں کی سیل کے لحاظ سے برترین مہینہ رہا جس دوران گاڑیوں کی سیل میں 41فیصد کمی آئی۔انڈین آٹو موبائل مینوفیکچرر

ایسوسی ایشن کے مطابق اگست میں دومسٹک سیل 115957یونٹ رہی جبکہ گزشتہ سال اگست میں یہ سیل 196847یونٹ رہی تھی۔انھوں نے بتایا کہ اگست میں کمرشل گاڑیوں کی فروخت میں 39 فیصد اور موٹر سائیکلوں کی فروخت میں22 فیصد کمی آئی۔متعددبھارتی کار ساز اداروں جن میں ٹاٹا،مہندرااینڈ مہندرا اوراشوک لی لینڈ شامل ہیں نے گاڑیوں کی فروخت میں کمی آنے کے باعث اپنی پیداوار کم کر دی ہے جس کے باعث اس سیکٹر میں ہزاروں ملازمتیں ختم ہو گئی ہیں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…