قومی بچت اسکیم میں کروڑوں روپے کی خوردبرد کا انکشاف

6  ‬‮نومبر‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)  3.6 کھرب روپے مالیت کی سرکاری قومی بچت اسکیم میں بڑے پیمانے پر دھوکہ دہی کا انکشاف ہوا ہے جس میں ادارے کے اہلکار 70 لاکھ سے زائد بچت کنندگان کا اعتماد مجروح کرتے ہوئے مبینہ طور پر 20 کروڑ روپے کی بد عنوانی کے مرتکب ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق اس دھوکہ دہی کا انکشاف لاہور میں کچھ افراد کے 10 سالہ سرٹیفکیٹ کی میچیورٹی پر ہوا۔

جس میں یہ بات سامنے آئی کہ ادارے کے ملازمین نے 10 کروڑ 10 لاکھ سے زائد رقم اپنے ذاتی اور اہلِ خانہ کے اکاؤنٹس میں منقل کی جبکہ مزید 10 کروڑ روپے نکالنے کا سلسلہ جاری تھا۔ اس بارے میں گفتگو کرتے ہوئے سینٹرل ڈائریکٹوریٹ قومی بچت کے ڈائریکٹر برائے انسانی وسائل ندیم اقبال کا کہنا تھا کہ یہ ادارے میں اب تک کا سب سے بڑا فراڈ ہوسکتا ہے تاہم ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ 15 سے 16 سال کے عرصے میں دھوکہ دہی کے محض 3 واقعات رونما ہوئے ہیں۔ دوسری جانب سی ڈی این ایس کے ڈائریکٹر جنرل ارشد محمود نے اس بات کی تصدیق کی کہ قومی بچت ادارے کے ایک عہدیدار سمیت کچھ اہلکاروں پر مشتمل گروہ بہت منظم طریقے سے فراڈ کے ذریعے اکاؤنٹس میں رقم منتقل کرنے میں ملوث تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ان افراد کے زیادہ تر منتقل کیے گئے فنڈز واپس نکلوالیے گئے ہیں اور یہ معاملہ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سپرد کیا جاچکا ہے جبکہ مزید کسی فراڈ سے بچنے کے لیے تمام تر ریکارڈ کے خصوصی آڈٹ کا حکم دے دیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی نظام کو بہتر بنانے اور اس کی خود کاری میں اضافہ کرنے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں تاکہ مستقبل میں اس قسم کے کسی واقعے کو دوبارہ رونما ہونے سے روکا جاسکے، قومی بچت کا ادارہ جرم اور بدعنوانی سے پاک ہونا چاہیے کیوں کہ یہاں عموماً غریب اور نچلے متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد اپنی سادگی کی وجہ سے دھوکے کا

شکار ہوسکتے ہیں۔ اے ٹی ایم فراڈ سے بچنے کے 6 طریقے ادارے میں موجود ایک ذرائع نے بتایا کہ ابتدا میں یہ بات سامنے آئی کہ 12 اسپیشل اور ریگولر انکم سرٹیفکیٹ کے 12 سو ایس سی-1 فارمز (جو بچت سرٹیفکیٹ کی خریداری کے لیے استعمال ہوتے ہیں) غائب ہیں، جس کے بعد چیک کیا گیا تو کمپیوٹرائزڈ معاملات میں مزید کچھ بے قاعدگیاں سامنے آئیں۔ بعدازاں خالی سرٹیفکیٹ

(این ایس-8) کو مینوئل طریقے سے چیک کیا گیا تو معلوم ہوا کہ کمپییوٹرائزڈ ڈیٹا مینوئل ریکارڈ سے مختلف ہے۔ مثال کے طور پر این ایس-8 کے مینوئل ریکارڈ میں 10 لاکھ روپے مالیت کے ریگولر انکم سرٹیفکیٹ کے لیے اس کی کھپت 71 ظاہر کی گئی تھی جبکہ کمپیوٹرائزڈ نظام میں اس کی تعداد 74 دکھائی گئی تھی۔ اس فرق کا باریک بینی سے جائزہ لینے پر یہ بات سامنے آئی۔

اسی نوعیت کے 3 فارمز مختلف رجسٹریشن نمبروں کے ساتھ جاری کیے گئے جس کے ڈیٹا ریکارڈ میں گڑ بڑ کر کے انہیں ’اِن کیشڈ‘ ظاہر کیا گیا جبکہ کاغذی دستاویزات میں ایسا کچھ درج نہیں تھا۔ 21 کروڑ روپے سے زائد فراڈ کے الزام میں ایس ایس پی لیہ گرفتاراس حوالے سے حکام کا کہنا تھا کہ فراڈ کرنے والے گروہ نے ایف آئی اے کی تحقیقات کے دوران 10 کروڑ 40 لاکھ روپے کی خرد برد کا اعتراف کیا۔

جس میں 9 کروڑ 43 لاکھ روپے برآمد کروالیے گئے ہیں۔حکام کا کہنا تھا کہ مزکورہ فراڈ میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے جبکہ اس قسم کی کسی دھوکہ دہی کے حوالے سے ملک بھر میں موجود تمام برانچوں کو متنبہ کیا جاچکا ہے اور انہیں اپنا ریکارڈ درست رکھنے کی ہدایت کردی گئی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی کوتاہی کو سنجیدگی سے لیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…