ملازمتیں ہی ملازمتیں،ایسی خبر سنادی گئی کہ ہر پاکستانی کا دِل خوش ہوجائے گا

8  فروری‬‮  2017

اسلام آباد(آئی این پی)پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت ملک بھر میں 20لاکھ سے زائد روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے ،روزگار کے نئے مواقعوں سے پاکستان میں بیروزگاری کی شرح 5.9فیصد سے 3.3فیصد تک کم ہونے کا واضح امکان ہے

۔ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان نے 57ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کے حامل منصوبہ سی پیک سے فوائد حاصل کرنا شروع کر دیے ہیں جس کی واضح مثال کوئلے سے چلنے والے ساہیوال پاور پلانٹ کی تکمیل ہے ۔ اس منصوبے کی مدد سے پاکستانی نوجوانوں خاص طور پر تکنیکی استعدادکار کے حامل افراد کیلئے روزگار کے بہترین مواقع پیدا ہوں گے ۔مزیر برآں لاہور میں ماس ٹرانزٹ منصوبہ ،کراچی سرکلر ریلوے اور سی پیک کے دیگر متعدد منصوبے ہزاروں نئی ملازمتوں کا باعث بن رہے ہیں ۔ سی پیک کے تحت زیادہ تر روزگار کے نئے مواقع توانائی کے نئے منصوبوں میں پیدا ہو رہے ہیں جس کی بنیادی وجہ پاکستان میں توانائی کے منصوبوں پر کثیر رقم کا خرچ ہونا ہے ۔ یہ تمام روزگار کے مواقع آئندہ دو سال کے دوران ظاہری طور پر نظر آئیں گے جس سے نوجوان طبقہ بھرپور فائدہ اٹھا سکتا ہے ۔ اس کے علاوہ خصوصی اقتصادی زونز کی تعمیر بھی ہزاروں نئے مواقع پیدا کرنے کا باعث بنے گی جس کی مدد سے پاکستان عالمی سطح پر پیدواری ممالک کی فہرست میں شامل ہوگا ۔ سب سے اہم بات سی پیک کے بعد پاکستان میں چینی سیاحوں کی آمد میں اضافہ ہونا ہے جن کیلئے چینی زبان پر عبور حاصل رکھنے والے پاکستانی شہریوں کو بطور ترجمان بھی روزگار کے مواقع پیدا ہورہے ہیں ۔

موضوعات:



کالم



ضد کے شکار عمران خان


’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…