کراچی( آن لائن)گزشتہ ہفتے کے دوران اسٹیٹ ایڈمنسٹریشن آف فارن ایکس چینج (سافا) چائنا کو 500ملین ڈالرز سمیت بیرونی قرضوں کی مد میں 79کروڑ ڈالر کی ادائیگیو ں کے باعث ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں مجموعی طور پر81کروڑ13لاکھ ڈالرز کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے باعث زر مبادلہ کے ذخائر23ارب ڈالرز کی سطح سے گر گئے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق27جنوری کو ختم ہونے والے ہفتے پر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر23ارب24کروڑ62لاکھ ڈالرز کی سطح سے گھٹ کر22ارب43کروڑ49لاکھ ڈالرز کی سطح پر رہے۔اسٹیٹ بینک کے ذخائر78کروڑ97لاکھ ڈالرز کمی سے 18ارب ڈالرز کی سطح سے گھٹ کر17ارب59کروڑ38لاکھ ڈالرز جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر2کروڑ16لاکھ ڈالرز کمی سے 4ارب84کروڑ11لاکھ ڈالرز کی سطح پر ریکارڈ کئے گئے