پاکستان میں الٹی گنگا ۔۔۔پٹرول کے حوالے سے عوام کو کیسے دھوکہ دیا جا رہا ہے ؟ افسوسناک انکشاف

22  دسمبر‬‮  2016

اسلام آباد (آئی این پی) آل پاکستان ٹیکسٹائل پروسیسنگ ملز ایسوسی ایشن فیصل آباد ریجن کے چیئر مین انجینئر حافظ احتشام جاوید نے کہا ہے کہ عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی کے باوجود پاکستان میں اس کمی کے اثرات نظر نہیں آرہے بلکہ کئی ماہ تک پیڑولیم مصنوعات کی قیمتیں ایک ہی جگہ منجمند رکھنے کے بعد گذشتہ ماہ ان میں اضافہ کردیا گیا اور آئیندہ ماہ بھی اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے ذریعہ عوام کو نئے سال کا تحفہ دینے کی خوشخبری سنائی جارہی ہے دو تین روز قبل عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتوں میں 1.94 ڈالر فی بیرل کمی دیکھنے میں آئی

ایسے میں حکومت بھی پیٹرولیم مصنوعات میں فوری کمی کا اعلان کرتی مگر افسوس کہ پاکستان میں عوام کو ریلیف دینے کی بات نہیں ہوتی وہ گز شتہ روز یہاں میڈ یا سے گفرتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ دوسری طرف بجلی کی پیداوار میں استعمال ہونے والی پیڑولیم مصنوعات سستی ہونے کے سبب پیدا ہونے والی بجلی کے لاگتی اخراجات کم ہو جاتے ہیں اس کا ریلیف بھی عوام تک منتقل نہیں کیا جاتا اور فی یو نٹ جو نرخ ایک عرصہ قبل مقرر کئے گئے تھے تب خام تیل کے نرخ آج کے مقابلہ میں تقریبا دگنا تھے۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ حکومت کوئی بھی ہو عوام کو کمائی کا ذریعہ سمجھتی ہے۔ انجینئر حافظ احتشام جاوید نے کہا انصاف کا تقاضہ ہے کہ موجودہ حکومت عالمی منڈیوں سے حاصل ہونے والے فوائد کو عوام تک پہنچا کر اس کے لئے نہ صرف پیٹرولیم مصنوعات سستی کی جائیں بلکہ بجلی اور گیس کے نرخوں میں بھی واضع کمی کی جائے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…