تیل کے بعد۔۔۔! سعودی عرب کا خفیہ منصوبہ منظر عام پر،برطانوی اخبار نے بڑی کامیابی کا دعویٰ کردیا

29  ‬‮نومبر‬‮  2016

لندن(این این آئی)عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی اور سعودی عرب کی جانب سے اخراجات کم کرنے کے منصوبوں کے باوجود مملکت نے معیشت کی عمومی سطح پر اپنی کامیابی کی کہانی کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ یہ سلسلہ تیل کے بعد کے مرحلے سے نمٹنے کے لیے ترتیب دیے گئے منصوبے کی ایک کڑی ہے۔برطانوی اخبار کی جانب سے لگائے جانے والے اندازوں میں سعودی عرب کے بازار حصص میں 30 ارب ڈالر سے زیادہ آنے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ خطیر رقوم سعودی منڈی میں جو کہ دنیا میں ایک اہم ابھرتی ہوئی منڈی شمار کی جاتی ہے ، بھونچال کی سی کیفیت پیدا کر دیں گی۔ماہرین کے مطابق سعودی منڈی میں روزانہ کے کاروبار میں غیر ملکی سرمایہ کاری کا تناسب اس وقت محض 1 سے 1.5% تک ہے۔اخبار کے مطابق جْملہ نئے اقدامات اور نظاموں کی مدد سے توقع ہے کہ سعودی عرب کے بازار حصص میں بھرپور تیزی آئے گی۔ منڈی میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کی ملکیت پر عائد حد (منڈی کا 20%)کو بھی ختم کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ (Short Selling) کی اجازت کے بعد سعودی منڈی خلیج کی سطح پر اس نوعیت کی خرید و فروخت لاگو کرنے والی پہلی منڈی بن گئی ہے۔سعودی کیپیٹل مارکیٹ اتھارٹی نے بدلے کے نظام میں ٹکنالوجی کے لحاظ سے ترامیم کی ہیں جن کے تحت غیرملکی کمپنیاں سعودی منڈی میں سرمایہ کاریں کریں گی۔

اخبار کے مطابق رواں برس مئی میں 25 بڑے سرمایہ کار سعودی حصص کی منڈی میں داخل ہوئے جب کہ تجزیہ کاروں کے مطابق گزشتہ تین ماہ کے دوران سعودی حصص کی منڈی میں داخل ہونے کے اہل سرمایہ کاروں کی تعداد میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔حالیہ عرصے میں کی جانے والی تبدیلیوں اور اصلاحات کی وجہ سے سعودی حصص کی منڈی کو نظر میں رکھنے والے سرمایہ کاروں کے حلقوں میں امید کے بادل چھا گئے ہیں۔ یاد رہے کہ تیل کی قیمتوں میں شدید کمی کے بعد بالخصوص 2014 کے اواخر اور 2015 کے اوائل میں سعودی حصص کی منڈی میں تشویش کی صورت حال پیدا ہو گئی تھی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…