جمائمہ کا ڈیلی میل کو انٹرویو ٹیریان کو مبینہ طور پر عمران خان کی بیٹی قرار دیدیا

15  فروری‬‮  2023

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پی ٹی آئی  چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمہ خان نے برطانوی اخبار ڈیلی میل کو دیے گئے ایک انٹرویو کے دوران ٹیریان وائٹ کو مبینہ طور پر عمران خان کی بیٹی قرار دے دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈیلی میل نے جمائمہ خان کے ساتھ

انٹرویو کی ابتدا اس پیرا گراف کے ساتھ کی ہے،’’ گزشتہ سال 3 نومبر کو جمائمہ خان فلہم میں گھر پر تھیں جب انہوں نے ایک دوست کا فون اٹھایا۔ دوست نے بتایا کہ جمائمہ کے سابق شوہر اور اپریل تک پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان پر قاتلانہ حملے کی خبریں تھیں۔ جمائما کا پہلا خیال ان کے دو بیٹوں، 26 سالہ سلیمان اور 23 سالہ قاسم، اور عمران کی بیٹی 30 سالہ ٹیریان کے لیے تھا، جو ان کی آنجہانی گرل فرینڈ، سیتا وائٹ کی طرف سے تھی، جو لاس اینجلس میں نہیں ہوتی تو انہی کے ساتھ رہتی ہیں۔‘‘یہ واضح نہیں ہے کہ جمائمہ خان نے واقعی ٹیریان کو عمران خان کی بیٹی قرار دیا ہے یا ڈیلی میل کی طرف سے خود انہیں ایسا لکھا گیا ہے۔دوسری جانب  اینکر پرسن کامران شاہد کا کہنا ہے کہ جمائمہ خان کے انٹرویو سے مبینہ طور پر یہ تاثر ابھر رہا ہے کہ ٹیریان وائٹ عمران خان کی بیٹی ہیں۔ ڈیلی میل کے خلاف عمران خان اور جمائمہ خان دونوں ہی ہرجانہ دائر کرسکتے ہیں۔یہ انٹرویو اسلام آباد ہائیکورٹ میں جاری کیس کو ہلا دینے کیلئے کافی ہے۔

موضوعات:



کالم



ضد کے شکار عمران خان


’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…