تیز ہوائیں ۔۔۔موسلا دھار بارشیں نیا سسٹم پاکستان میں داخل ، روزے داروں کے چہرے کھل اٹھے

1  مئی‬‮  2021

لاہور (آن لائن،مانیٹرنگ ڈیسک) محکمہ موسمیات نے مئی کے بارے میں نوید سناتے ہوئے مئی 2021کا پہلا ہفتہ انتہائی خوشگوار گزرنے کی پیش گوئی کر دی ہے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی ہوائوں پر مشتمل بارشیں برسانے والا ایک نیا سسٹم لاہور سمیت پنجاب بھر میں

داخل ہو چکا ہے جو رواں ہفتے تیز ہوائوں کے ساتھ ساتھ گرج چمک کےساتھ موسلادھار بارش برسانے کا باعث بنے گا جس سے نہ صرف گرمی کی شدت میں کمی واقع ہو گی بلکہ موسم خوشگوار ہو جائے گا ، دوسری جانب آج ہفتہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا۔ تاہم شمال/ مغربی بلوچستان ،بالائی سندھ ،جنوبی پنجاب، خیبر پختونخوا کے مغربی اضلاع اور کشمیر میں آندھی/ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر ہلکی بارش کا امکا ن ہے ۔اتوار کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا۔ تاہم بلوچستان ،بالائی سندھ ،جنوبی پنجاب، خیبر پختونخوا کے مغربی اضلاع اور کشمیر میں آندھی/ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر ہلکی بارش کا امکا ن ہے ۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم جبکہ جنوبی پنجاب،سندھ اور جنوبی بلوچستان میں شدید گرم رہا۔تاہم مالم جبہ 08، مری،پنجگور04، راولاکوٹ 02 اور بدین میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: ڈی جی خان،رحیم یار خان، چھور 43، ڈی آئی خان، دادو، جیکب آباد، خانپور، موہنجوداڑو، شہید بینظیر آباد، سبی اور سکھر میں 42 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔‎

موضوعات:



کالم



ضد کے شکار عمران خان


’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…