ن لیگ نے حکومت کا چیف الیکشن کمشنر سے استعفے کا مطالبہ مضحکہ خیزقرار دے دیا

15  مارچ‬‮  2021

اسلا م آباد (آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے چیف الیکشن کمشنر سے استعفیٰ کے حکومتی مطالبہ کو مضحکہ خیز، غیرآئینی،غیرقانونی اور آئینی ادارے کی توہین قرار دیتے ہو ئے کہا کہ سلیکٹیڈ وزیراعظم نیب کی طرح الیکشن کمیشن کو بھی یرغمال اورغلام بنانا چاہتے ہیں۔ حکومتی وزرا کی جا نب سے

الیکشن کمیشن سے استعفے کے مطالبے پر اپنے ردعمل میں ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ استعفی سلیکٹڈ وزیراعظم دے جس نے ڈسکہ میں 20 پرائیذائیڈنگ افسران کو اغواکیا،ووٹ چوری کیا،استعفی وہ سلیکٹڈ وزیراعظم دے جس نے سینٹ اجلاس میں نوٹوں کی منڈی لگائی اوراپنے ’اے ٹی ایمز‘ کو جتوایا۔ انہو ں نے مزید کہا کہ استعفیٰ وہ سلیکٹیڈ وزیراعظم دے جس نے فارن فنڈنگ کیس میں چھ سال سے الیکشن کمیشن کو جواب نہیں دیااورمفرور ہے استعفیٰ وہ سلیکٹیڈ وزیراعظم دے جس کے 23 غیرقانونی فارن فنڈنگ اکاونٹس سٹیٹ بنک نے پکڑے اور اب تک چھپائے ہوئے ہیں استعفی وہ سلیکٹڈ وزیراعظم دے جس پر بائیس کروڑ عوام عدم اعتماد کرچکے ہیں استعفی وہ سلیکٹڈ وزیراعظم دے جو پارلیمان کا اعتماد کھو بیٹھا ہے استعفیٰ وہ سلیکٹیڈ وزیراعظم دے جس نے عوام کا آٹا، چینی، بجلی، گیس، دوائی چوری کی ہے استعفیٰ وہ سلیکٹڈ دے جو سپریم کورٹ میں ڈسکہ الیکشن کے زیرسماعت مقدمے کے دوران الیکشن کمشن کو ہراساں کرنے کی کوشش کررہا ہے۔  مریم اورنگزیب نے چیف الیکشن کمشنر سے استعفیٰ کے حکومتی مطالبہ کو مضحکہ خیز، غیرآئینی،غیرقانونی اور آئینی ادارے کی توہین قرار دیتے ہو ئے کہا کہ سلیکٹیڈ وزیراعظم نیب کی طرح الیکشن کمیشن کو بھی یرغمال اورغلام بنانا چاہتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



ضد کے شکار عمران خان


’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…