ڈالر کی قیمت میں حیران کن اضافے کی وجہ سے سونے کا ریٹ بھی بڑھ گیا

18  ‬‮نومبر‬‮  2020

کراچی (این این آئی) عالمی مارکیٹ میں سونا سستا ہونے کے باجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 450روپے کے اضافے سے ایک لاکھ12ہزار800روپے ہوگئی۔آل سندھ صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 13ڈالرکی کمی سے 1875ڈالر ہوگئی لیکن ڈالر مہنگا ہونے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے

کی فی تولہ قیمت450روپے کے اضافے سے1لاکھ 12ہزار800روپے جب کہ دس گرام سو نے کی قیمت 386روپے کے اضافے سے96ہزار708روپے ہوگئی۔چاندی کی فی تولہ قیمت1200روپے مستحکم رہی۔ دوسری جانب مقامی کرنسی مارکیٹوں میں امریکی ڈالر سمیت دیگر غیر ملکی کرنسیوں کا پاکستانی روپے پر دباؤ بڑھ گیا جس کے باعث انٹر بینک میں ڈالر 159.90روپے اور اوپن مارکیٹ میں 160.20روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق انٹر بینک میں امریکی ڈالرکی قدر میں 1.44روپے کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں ڈالر کی قیمت خرید158.25روپے سے بڑھ کر159.70روپے اور قیمت فروخت158.45روپے سے بڑھ کر159.90روپے ہوگئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی بھی1.80روپے کا اضافہ ہوا جس کے باعث ڈالر کی قیمت خرید158روپے سے بڑھ کر159.80روپے اور قیمت فروخت158.30روپے سے بڑھ کر160.20روپے ہوگئی۔دیگر کرنسیوں میں یورو کی قدر میں 2.15روپے کا اضافہ ہوا جس سے یورو کی قیمت خرید185.60روپے سے بڑھ کر187.75روپے اور قیمت فروخت187.60روپے سے بڑھ کر189.75روپے ہوگئی جب کہ برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید2.80روپے کے اضافے سے207.20روپے سے بڑھ کر210روپے اور قیمت فروخت209.20روپے سے بڑھ کر212روپے ہوگئی۔

موضوعات:



کالم



زندگی کا کھویا ہوا سرا


ڈاکٹر ہرمن بورہیو کے انتقال کے بعد ان کا سامان…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…