نئی دہلی (این این آئی )بھارت میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد دس ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق ایک ارب تیس کروڑ آبادی والے ملک بھارت میں اسی تناظر میں لاک ڈاؤن کو تین مئی تک
وسعت دے دی گئی ہے۔ سخت لاک ڈاؤن کی وجہ سے بھارتی معیشت کو شدید اثرات برداشت کرنا پڑیں گے تاہم گزشتہ روز بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بھارتی عوام سے التماس کی کہ وہ تنظیم کا مظاہرہ کریں۔