حکومت بالاخرنواز شریف کے بیرون ملک سے علاج کیلئے باہر جانے پر رضامند ،وزیر اعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق نے بڑا اعلان کردیا

9  مارچ‬‮  2019

لاہور (ا ین این آئی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق نے کہا ہے کہ نواز شریف بیرون ملک سے علاج کیلئے عدالت سے رجوع کریں ، اگر اجازت ملتی ہے تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہو گا،نیب کے قانون میں لکھا ہے کہ 30 دن کے اندر کاروائی مکمل کی جائے مگر ایسا نہیں ہوتااس حوالے سے بہتری کی ضرورت ہے ،کسی وزیر کو بدلنے کی باتوں میں کوئی صداقت نہیں ،میری کبھی فواد چودھری سے لڑائی نہیں ہوئی ،

پی ٹی وی کے معاملات پر پارٹی کا اصولی موقف اپنایا ،جو سرکاری زمین استعمال میں نہیں انہیں بیچ کو حکومت کے اخراجات چلائے جائیں گے اور اس ضمن میں ریلوے کے پاس 1 لاکھ 32 ہزار ایکٹر اراضی بیچنے کی پیشکش کی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایوان وزیر اعلیٰ میں وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم کو مختلف ترقیاتی منصوبے پر بریفنگ دی گئی ۔کلین اینڈ گرین منصوبے کے تحت پنجاب میں اربوں درخت لگائے جائیں گے۔پنجاب میں اس وقت دو درجن ہسپتال نامکمل حالت میں کئی برس سے پڑے ہیں اور وزیر اعظم نے فوری طور پر انہیں مکمل کرنے کے احکامات دئیے ہیں،انصاف ہیلتھ کارڈ پورے پاکستان میں تقسیم کئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ محکمہ جنگلات نے ہزاروں ایکڑ اراضی پر قبضہ واگزار کرا لیا ہے،جو زمینیں استعمال میں نہیں انہیں بیچ کو حکومت کے اخراجات چلائے جائیں گے ،اس ضمن میں ریلوے کے پاس 1لاکھ 32ہزار ایکٹر اراضی بیچنے کی پیش کش کی ہے۔ایک سوال کے جواب میں نعیم الحق نے کہا کہ اجلاس میں کسی وزیر کو بدلنے کی بات میں کوئی صداقت نہیں ،میری کبھی فواد چودھری سے لڑائی نہیں ہوئی ،عمران خان کے بعد پارٹی کا سینئر ترین رکن ہوں ،پی ٹی وی کے معاملات پر پارٹی کا اصولی مؤقف اپنایا ۔انہوں نے ایک اور سوال کے جواب میں کہا کہ ہم نے نواز شریف کو مکمل طور پر طبی سہولیات فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے ،

نواز شریف کا علاج نہ کروانے کا ان کا ذاتی فیصلہ ہے، بیرون ملک علاج کے لئے عدالت سے رجوع کریں ،اگر وہ اجازت دے تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ نے اپنے دور حکومت میں معیشت کو تباہ کیا۔کرپشن کے حوالے سے وزیر اعظم نے واضح ہدایات جاری کردی ہیں ، نیب کے حوالے قانون میں بہتری کی ضرورت ہے،نیب کے قانون میں لکھا ہے کہ 30 دن کے اندر کاروائی کی جائے مگر ایسا نہیں ہوتا،نیب کے سربراہ خود اس کا جائزہ لیں ،نیب کے قانون اور کارکردگی میں بہتری لائی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



ضد کے شکار عمران خان


’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…