ہاکی ٹیم کو سپورٹ کرنے کیلئے شوبزاسٹارز بھی میدان میں آگئے

8  ‬‮نومبر‬‮  2018

لاہور(آئی این پی) ورلڈکپ پر جانے والی قومی ہاکی ٹیم کو سپورٹ کرنے کے لیے فلم انڈسٹری کے لوگ بھی میدان میں آگئے۔لاہور میں جاری قومی ٹیم کے کیمپ میں اداکارو سنگر علی ظفر، ملکو اور خواتین ایکسٹریس پہنچیں۔ چیف کوچ توقیر ڈار کے مطابق ان کے دورے کامقصد قومی کھیل سے یکجہتی اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہے۔ ورلڈکپ چوں کہ بھارت میں ہورہاہے جہاں اچھی پرفارمنس کے لیے سب کو ان لڑکوں کو سپورٹ کرنا چاہیے۔ یہ ہماری ٹیم ہے، ان کی ہم حوصلہ افزائی نہیں کریں گے تو پھر اورکون کرنے آئے گا۔

توقیر ڈار کا کہنا ہے کہ مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے دوسرے لوگوں کو بھی دعوت دیں گے کہ وہ یہاں آئیں اور ان لڑکوں کا حوصلہ بڑھائیں، جب تک ہم انہیں یہ احساس نہیں دلائیں گے کہ پوری قوم آپ کے ساتھ ہے، اس وقت تک اس ٹیم سے اچھے نتائج لینا مشکل ہے۔واضح رہے کہ ورلڈکپ کا آغاز 28 نومبر سے ہمسایہ ملک کے شہر بھونیشیور میں ہورہاہے، جہاں گروپ ڈی میں پاکستان کو جرمنی، ملائشیا اور ہالینڈ جیسی مضبوظ ٹیموں کے ساتھ چیلنج درپیش ہوگا۔ پاکستانی ٹیم کی 20 نومبر کو روانگی کا پلان ہے۔

موضوعات:



کالم



ضد کے شکار عمران خان


’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…