پادری کا استقبال، ترکی کے ساتھ تعلقات کے نئے دور کا آغاز ہو گا : ٹرمپ

14  اکتوبر‬‮  2018

واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک)رہائی کے بعد، ترکی میں دو سال قید رہنے والے امریکی پادری اوول آفس میں امریکی صدر سے ملے اور ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے دعا کی۔ایوینجلیکل عقیدے کے مسیحی، اینڈریو برنسن نے اپنی رہائی کے حصول کے لیے امریکی حکومت کی جانب سے ترکی پر ٹھوس دباؤ ڈالنے پر اظہار تشکر کیا۔

امریکی ٹی وی کے مطابق اپنے اہل خانہ کے ہمراہ برنسن نے کہا کہ ہم انتظامیہ کا خصوصی شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں۔ آپ نے ہمارے لیے کوشش کی۔اس موقع پر ٹرمپ نے کہا کہ چوبیس گھنٹے کے اندر ترک قید خانے سے وائٹ ہاؤس پہنچنا معمولی بات نہیں۔ یہ بہت بڑا اقدام ہے اور اس کے نتیجے میں ترکی کے ساتھ تعلقات کا نیا دور شروع ہوگا۔انہوں نے پادری کی رہائی کے حوالیسے ترکی کے ساتھ کسی قسم کی ڈیل کی تردید کی اور کہا کہ برنسن کو رہائی دلانے کے لیے کوئی تاوان ادا نہیں کیا گیا، برنسن کی رہائی پر ٹرمپ نے ترک صدر رجب طیب اردوان کا شکریہ بھی ادا کیا۔برنسن کی رہائی سے امریکا اور ترکی کے درمیان جاری تلخ سفارتی تنازع ختم ہوا۔ اگر برنسن کو دہشت گردی اور جاسوسی کے الزامات کے تحت سزا ہوتی تو اْنھیں 35 برس قید ہو سکتی تھی، جن الزامات کو امریکا بے بنیاد قرار دیتا رہا۔ اوول آفس میں ٹرمپ نے کہا کہ اس معاملے کا حل امریکا ترک تعلقات کے لیے بہت اچھا قدم ہے۔ٹرمپ کے نام اپنے ٹوئیٹ میں اردوان نے کہا کہ ترک عدالت نے آزادانہ فیصلہ کیا۔اور اس توقع کا اظہار کیا کہ امریکہ کے ساتھ تعاون جاری رہے گا۔

موضوعات:



کالم



ضد کے شکار عمران خان


’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…