خیبرپختونخوا اسمبلی میں حکومت اور اپوزیشن اراکین کے درمیان شدید ہنگامہ آرائی

30  اکتوبر‬‮  2014

خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس اسپیکر اسد قیصر کی سربراہی میں ہوا جس میں اپوزیشن لیڈر مولانا لطف الرحمان کی جانب سے تحریک انصاف کے دھرنے میں خواتین کو نچانے سے متعلق ریمارکس پر حکومت اور اپوزیشن اراکین کے درمیان لفظوں کی جنگ چھڑگئی اور دونوں جانب سے ایوان میں شدید ہنگامہ آرائی کی گئی جبکہ اراکین کے درمیان تلخ جملوں کا بھی تبادلہ ہوا۔مولانا لطف الرحمان کے ریمارکس پر تحریک انصاف کی خواتین ارکان کی جانب سے بھی ایوان میں شدید احتجاج اور شورشرابا کیا گیا، ایوان میں گو عمران گو اور گو نواز گو کے نعرے بھی لگائے گئے، ایوان میں ہلڑ بازی کے دوران تحریک انصاف کے رکن شاہ فرمان اور نگہت اورکزئی کے درمیان تلخ جملوں کا بھی تبادلہ ہوا جس پر شاہ فرمان شدید مشتعل ہوگئے اور اراکین اسمبلی نے انہیں آگے بڑھنے سے روکا جبکہ اسمبلی میں مزید بد نظمی سے بچنے کے لیے سکیورٹی اہلکاروں نے بھی اراکین کو اپنے حصار میں لے لیا۔خیبرپختونخوا اسمبلی میں شدید بد نظمی کا ماحول دیکھ کر اسپیکر اسد قیصر اپنی نشست چھوڑ کر چلے گئے اور انہیں حالات کے پیش نظر اجلاس بھی ملتوی کرنا پڑا جبکہ اس موقع پر جے یو آئی (ف) کے رہنما اور اپوزیشن لیڈرنے کہا کہ  مولانا فضل الرحمان خواتین کا احترام کرتے ہیں انہوں نے بیٹیوں کے سر سے دوپٹا اتارنے کی کوئی بات نہیں کی۔

موضوعات:



کالم



ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟


عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…