سرطان سمیت مہلک امرا ض میں مبتلا تارکینِ وطن کو اب کویت کا اقامہ نہیں ملے گا

12  مارچ‬‮  2018

کویت ستی(این این آئی)خلیجی ریاست کویت نے سرطان ، ذیابیطس ، بلند فشار خون اور دوسرے خطرناک غیر وبائی امراض کا شکار تارکین ِ وطن کو اقامتی اجازت نامے جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس نئے قانون کا مقصد تارکین وطن کی صحت پر اٹھنے والے بھاری اخراجات پر قابو پانا ہے۔کویت کی وزارت صحت نے اس ضمن میں 22 امراض کی ایک فہرست جاری کی ہے ۔

ان میں سے کسی ایک مرض میں مبتلا کسی تارکِ وطن کو کویت کا مستقل اقا مہ جاری نہیں کیا جائے گا ۔محکمہ صحت کی اسسٹنٹ انڈر سیکریٹری ماجد ہ القطانی نے بتایا کہ یہ قانون خلیج تعاون کونسل ( جی سی سی) کے 2001ء کے ایک فیصلے کے مطابق جاری کیا گیا ہے اور اس کے تحت اس امر کو بھی یقینی بنانا ہے کہ ملک میں آنے والے تارکین ِوطن بالکل صحت مند ہوں اور وہ کسی مہلک مرض میں مبتلا نہ ہوں ۔

موضوعات:



کالم



زندگی کا کھویا ہوا سرا


ڈاکٹر ہرمن بورہیو کے انتقال کے بعد ان کا سامان…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…