چین کیخلاف پابندیاں لگائی گئیں تو امریکی عوام اٹھ کھڑے ہونگے،چینی سفیر

16  ستمبر‬‮  2017

واشنگٹن (آئی این پی) امریکہ میں چین کے سفیر کوئی ٹیان کائی نے کہا ہے کہ ایٹمی مسئلے پر جمہوریہ کوریا کے کیخلاف پابندیاں لگانے کے سلسلے میں چین کو نشانہ بنانا درست نہیں ہے،چین اور امریکہ دوطرفہ تجارتی تعلقات سے فائدہ اٹھارہے ہیں ، اس لئے چین امریکہ تجارتی تعلقات کو کمتر سمجھنے کی

کوشش کرنا یا چین کو پابندیوں کا نشانہ بنانا ہمارے خیال میں درست ہدف نہیں ہے۔چینی سفیر نے ان خیالات کا اظہار چین کے قومی دن کے موقع پر منعقد استقبالیہ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ اگر کسی نے چین پر دبائو ڈالنے کی کوشش کی یا جمہوریہ کوریا کے مسئلے پر چین پر پابندیاں عائد کیں تو بیشتر امریکی شہری بھی اس کی حمایت نہیں کریں گے، امریکہ کی ہوائی جہاز تیار کرنیوالی فیکٹریوں ، سویا بین کے کھیتوں اور ان کمپنیوں جو چین کو سمارٹ فون فروخت کرتی ہیں یا تیار کرتی ہیں اورچینیمارکیٹ سے بہت زیادہ فائدہ اٹھا رہی ہیں یا جو خدمات کے شعبے میں کام کررہی ہیں اور انہوں نے چین کی فاضل تجارت سے فائدہ اٹھایا ہےیا جو دیگر تجارتی معاملات میں چین کے ساتھ کام کررہی ہیں ، امریکہ کے اس فیصلے کیخلاف اٹھ کھڑ ہوں گی ، چین کا یہ رد عمل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس ماہ کے شروع میں اس ٹویٹ پر سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ چین اس بات

غور کررہا ہے کہ شمالی کوریا کے ساتھ کاروبار کرنیوالے کسی بھی ملک کے خلاف تجارت بند کر دی جائے ۔چینی سفیر کوئی ٹیان کائی نے کہا کہ چین اور امریکہ کے درمیان اختلافات کے باوجود وہ مستقبل میں دوطرفہ تعلقات کے بارے میں پراعتماد ہے،دونوں ممالک امریکی صدر کے آئندہ چین کے دورے

پر آپس میں قریبی رابطہ رکھے ہوئے ہیں کیونکہ کئی مسائل پر اعلیٰ سطح مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے جن میں سائبر سکیورٹی اور دیگر شامل ہیں ۔انہوں نے کہا کہ چین امریکہ تعلقات کے بارے میں باہمی مند مذاکرات مستقبل میں فائدہ مند ثابت ہونے چاہئیں ۔

موضوعات:



کالم



ضد کے شکار عمران خان


’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…