دانیال عزیز کی ناراضی اور’ محنتیں ‘رنگ لے آئیں، وزیر اعظم نے وفاقی وزیر بنا کر کونسی وزارت دینے کا حکم جاری کر دیا؟

10  اگست‬‮  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز کو بطور وفاقی وزیر اپنی کابینہ میں شامل کرلیا۔ دانیال عزیز وزیر مملکت بنائے جانے پر قیادت سے ناراض تھے۔تفصیلات کے مطابق پاناما ہنگامے کے دوران شریف خاندان کا دفاع کرنے والے مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز وفاقی وزارت ملنے کی امید لگائے بیٹھے تھے لیکن اس وقت ان کے ارمانوں پر اوس پڑ گئی جب انہیں

وفاقی وزیر کے بجائے وزیر مملکت بنا دیا گیا۔دانیال عزیز اس بات سے اتنے خفا ہوئے کہ ایوان صدر سے حلف برادری کی تقریب چھوڑ کر چلے گئے۔بعد ازاں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ناراضگی کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے ساتھ ہوں اور دل سے کام کرتا ہو۔ قیادت جیسا کہے گی ویسا ہی کروں گا۔تاہم ان کی ناراضگی کی تصدیق اب اس بات سے ہوگئی جب وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے دانیال عزیز کو بطور وفاقی وزیر اپنی کابینہ میں شامل کرلیا۔نئی منتخب کابینہ اراکین میں دانیال عزیز اور ممتاز تارڑ بطور وفاقی وزیر جبکہ سید ایاز شاہ شیرازی اور میر دوستین ڈومکی کو بطور وزیر مملکت شامل کیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر کا عہدہ ملنے پر دانیال عزیز پارٹی قیادت کے شکر گزار ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز ناراض ہو گئے تھے اور انہوں نے کابینہ کی حلف برداری تقریب میں شرکت بھی نہیں کی تھی۔ ذرائع کے مطابق دانیال عزیز نے قیادت سے وفاقی وزیر بنانے اور پسند کی وزارت دینے کو کہا تھا ۔ انہیں وزیر مملکت بنایا جارہا تھا جس پر وہ ناراض ہو گئے۔ حلف برداری تقریب میں بھی شرکت نہیں کی۔ پانامہ کیس اور دیگر اہم مقدمات میں حکومت کے موقف کی ترجمانی کرنے والے ان کے دوسرے ساتھی طلال چوہدری وزیر مملکت بن گئے ۔ انہوں نے عہدے کا حلف بھی اٹھا لیا لیکن دانیال عزیز وفاقی وزیر نہ بن سکے ۔

موضوعات:



کالم



ضد کے شکار عمران خان


’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…