2ارب روپے کا یہ طیارہ آپ کے پسندیدہ سٹار نے خرید لیا

5  فروری‬‮  2016

نیو یارک(نیوز ڈیسک)اگر سواری کی بات ہو تو ہر شخص ہی نت نئی گاڑیوں کا شوق ہوتا ہے مگر کیا اپنے لیے 2 ارب روپے کا طیارہ خریدنا کوئی پسند کرے گا؟ کم از کم چین سے تعلق رکھنے والے سپراسٹار اداکار جیکی چن نے تو ایسا نیا کھلونا اپنے ذخیرے کا حصہ بنالیا ہے۔ جی ہاں رواں ہفتے چینی اور ہولی وڈ فلموں کے اس سپراسٹار نے برازیل کی طیارہ ساز کمپنی ایمبرایر کا جہاز 20 ملین ڈالرز (2 ارب پاکستانی روپے) میں خرید لیا ہے۔ ایمبرایر لیگسی 500 بزنس جیٹ نامی یہ طیارہ جیکی چن کا پہلا جہاز نہیں۔ درحقیقت وہ اس کمپنی کے برانڈ ایمبسیڈر ہیں اور اس سے پہلے 2012 میں اس کا لیگسی 650 خرید چکے ہیں۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ لیگسی 500 جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس ہے اور اس کا ڈیزائن مسافروں کے آرام کو مدنظر رکھ کر تیار کیا گیا ہے۔ جیکی چن اپنے طیاروں کے ذخیرے میں نئے اضافے پر بہت پرجوش ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ وہ لیگسی 500 جیسے طیارے کے حصول پر سنسنی محسوس کررہے ہیں جو کہ اسٹیٹ آف دی آرٹ ایگزیکٹو جیٹ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ چند برسوں کے دوران لیگسی 650 سے مجھے سفر کے زبردست تجربہ اور آرام ملا اور اس کی مدد سے مجھے دنیا بھر میں کام کرنے کا موقع ملا۔ ان کے بقول توقع ہے کہ اس نئے طیارے کی کارکردگی پہلے سے بھی بڑھ کر ہوگی اور یہ میرے لیے اچھا موبائل گھر اور دفتر ثابت ہوگا۔



کالم



ضد کے شکار عمران خان


’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…