بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سائنس فکشن جیسی اڑن کار کی دبئی میں کامیاب آزمائشی پرواز

datetime 13  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(این این آئی )سائنس فکشن جیسی اڑن کار کی دبئی میں کامیاب آزمائشی پرواز کی گئی ہے،میڈیارپورٹس کے مطابق کاربیٹ مین کی گاڑی لگتی ہے اور اپنے جدید ترین ڈیزائن کی بنیاد پر رن وے کے بغیر سیدھا اوپر اٹھنے والے کار ہے جس کی کامیاب آزمائش دبئی میں کی گئی ہے۔

برطانوی کمپنی بیل ویدر نے اسے بنایا ہے اور اس کی نصف جسامت (ہاف اسکیل)ماڈل نے ٹیسٹ فلائٹ میں متوقع نتائج دکھائے ۔ اسے وولر ای وی ٹی او ایل کا نام دیا گیا ہے۔ ماہرین اسے ہائپرکار قرار دے رہے ہیں۔نصف جسامت پر اڑنے کے باوجود اس نے سائنسدانوں اور انجینیئروں کا دل خوش کردیا ہے ۔ دیکھنے والے اس کے ڈیزائن ار خوبصورتی کے متعرف ہوگئے ہیں۔ نظری طور پر یہ 135کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے لگ بھگ 3000 فٹ کی بلندی پر جاسکتی ہے۔ماحول دوست، برق رفتار اور بے آواز وولر کارمکمل طور پر برقی توانائی سے چلتی اور پرواز کرتی ہے۔ کمپنی کے مطابق اس کا اولین نمونہ نومبر 2021 میں تیارہوچکا تھا۔ بس کمپنی بہترموقع کی تلاش میں تھی اور اب اسے دبئی میں اڑا کر اس کی پہلی ویڈیو جاری کی گئی ہے۔ یہ ویڈیو بی ویدر کے آفیشل یوٹیوب اکانٹ سے جاری کی گئی ہے۔آٹوموبائل تجزیہ کار ماہرین نے اس کی ڈیزائننگ، افادیت اور کارکردگی کو متاثرکن اور امید افزا قرار دیا ہے۔کمپنی نے اس کی کوئی قیمت نہیں بتائی لیکن اتنا ضرور بتایا کہ تجارتی تیاری 2028 میں شروع ہوجائے گی۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…