منگل‬‮ ، 26 مئی‬‮‬‮ 2026 

یہی رویہ رہا تو ہم ووٹ نہیں دے سکیں گے، آپ کو وزیراعظم ہم نے بنوایا، پرویز خٹک اور عمران خان کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

datetime 13  جنوری‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی اندورنی کہانی سامنے آگئی جس میں وزیر دفاع پرویز خٹک اور وزیراعظم کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہو ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق اجلاس میں وزیر دفاع اور سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے کہا کہ آپ کو وزیراعظم ہم نے بنوایا ہے، خیبرپختونخوا میں گیس پر پابندی ہے،

گیس بجلی ہم پیدا کرتے ہیں اور پِس بھی ہم رہے ہیں، اگر آپ کا یہی رویہ رہا تو ہم ووٹ نہیں دے سکیں گے۔ذرائع کے مطابق پرویز خٹک کی اس گفتگو پر وزیراعظم اٹھ کر جانے لگے اور کہا کہ اگر آپ مجھ سے مطمئن نہیں تو کسی اور کو حکومت دے دیتا ہوں۔دوسری جانب سانحہ آرمی پبلک اسکول پشاور کیس سے متعلق رپورٹ جمع کروانے کے لیے حکومت نے سپریم کورٹ سے مزید وقت مانگ لیا۔اٹارنی جنرل آفس کی جانب سے سپریم میں دائر کردہ درخواست میں وزیراعظم کی دستخط شدہ رپورٹ جمع کرانے کیلئے مزید 3 ہفتے دینے کا استدعا کی گئی تھی۔درخواست میں کہا گیا کہ وزیراعظم کی کمیٹی شہداء کے والدین سے ایک ملاقات کر چکی ہے والدین سے ایک اور ملاقات جلد متوقع ہے تاکہ انہیں مطمئن کیا جا سکے۔یاد رہے سپریم کورٹ نے 10 نومبر کو وزیراعظم سے سانحہ اے پی ایس کے متاثرہ خاندانوں کو مطمئن کرنے کے حوالے ایک ماہ میں پیشرفت رپورٹ طلب کی تھی۔عدالت نے گزشتہ ماہ بھی وفاقی حکومت کو تین ہفتے کا وقت دینے کی استدعا منظور کی تھی۔عدالت کے گزشتہ احکامات کے مطابق حکومت نے 10 دسمبر تک وزیر اعظم عمران خان کی دستخط شدہ رپورٹ جمع کروانی تھی۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل ساجد الیاس بھٹی نے عدالت عظمیٰ میں 3 صفحات پر مبنی رپورٹ جمع کروائی جس میں بتایا گیا ہے کہ عدالت کے احکامت کے مطابق

وزیر اعظم نے سانحہ اے پی ایس میں جاں بحق ہونے والے طلبہ کے لواحقین سے ملنے اور ان کے مطالبات سننے کے لیے 4 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔اٹارنی جنرل پاکستان خالد جاوید خان یا ان کا نامزد کردہ فرد اور وزارت دفاع اور داخلہ کے ایڈیشنل سیکریٹریز کمیٹی کے اجلاسوں میں خصوصی شرکت کریں گے۔10 نومبر کو ہونے

والی سماعت میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں قائم 3 رکنی بینچ نے حکم دیا تھا کہ حکومت، متاثرہ والدین کی بات سنے اور 4 ہفتوں کے اندر وزیر اعظم کی دستخط شدہ رپورٹ عدالت میں پیش کریں۔سپریم کورٹ رولز کے رول 6 آرڈر 33 کے تحت دائر کردہ حکومتی درخواست میں والدین کے ساتھ کابینہ

کی کمیٹی کی ملاقات کے نتائج کو رپورٹ میں شامل کرنے کی بھی اجازت طلب کی گئی ہے۔اپنے گزشتہ حکم میں عدالت کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان نے عدالت کے سامنے بیان دیا تھا کہ حکومت اپنی ذمہ داریوں سے آگاہ ہے اور والدین کو انصاف کی فراہمی اور واقعے کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے ہر ممکن

اقدامات اٹھا رہی ہے۔حکم نامے میں کہا گیا تھا کہ اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ حکومت اس قتل عام کے ذمہ داروں اور اس حوالے سے کوتاہی برتنے والوں سے ضرور نمٹے گی۔یہ دیکھا گیا ہے کہ اے پی ایس طلبہ کے والدین اپنے بچوں کی موت کو قبول کرنے سے قاصر تھے اور انہوں نے بعض افراد کو فرائض سے غفلت کا ذمہ

دار ٹھہرایا۔20 اکتوبر کے حکم نامے میں کہا گیا تھا جاں بحق طلبہ کی ماؤں نے یہ شکایت کی ہے کہ اے پی ایس پشاور کی سیکیورٹی کے ذمہ داروں کے خلاف کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ اعلیٰ عہدوں پر بیٹھے افراد سے کوئی پوچھ گچھ نہیں کی گئی اور نہ ہی انہیں اپنی ذمہ داری سے غفلت برتنے کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا، اس غفلت کے نتیجے میں 147 معصوم بچوں کو اپنی جانوں سے ہاتھ دھونا پڑے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اللہ سے خوش قسمتی مانگو


’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…