منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اردن حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش ناکام بڑے پیمانے پر گرفتاریاں،شاہ عبداللہ کے سوتیلے بھائی بھی نظربند

datetime 4  اپریل‬‮  2021

اردن حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش ناکام بڑے پیمانے پر گرفتاریاں،شاہ عبداللہ کے سوتیلے بھائی بھی نظربند

عمان (این این آئی)اردن میں بادشاہ پر تنقید کرنیوالوں کیخلاف بڑا کریک ڈائون کیا گیا۔ بادشاہ عبداللہ کے سوتیلے بھائی شہزادہ حمزہ بن حسین کو محل میں نظر بند کردیا گیا۔اردن کے سابق ولی عہد نے اپنے سوتیلے بھائی اور ملک کے بادشاہ پر کرپشن، نااہل ہونے اور لوگوں کو ہراساں کرنے کا الزام لگایا… Continue 23reading اردن حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش ناکام بڑے پیمانے پر گرفتاریاں،شاہ عبداللہ کے سوتیلے بھائی بھی نظربند

کرونا وائرس، اردن میں کرفیو، مختلف شہروں میں جزوی لاک ڈائونعوام کو گھروں میں رہنے کے احکامات ،خلاف ورزی پر سخت سزا کااعلان

datetime 21  مارچ‬‮  2020

کرونا وائرس، اردن میں کرفیو، مختلف شہروں میں جزوی لاک ڈائونعوام کو گھروں میں رہنے کے احکامات ،خلاف ورزی پر سخت سزا کااعلان

عمان(این این آئی)کرونا وائرس کا پھیلا روکنے کے لیے اردن کی حکومت نے ملک بھر میں کرفیو لگا دیا ہے۔ فیصلے پر عمل درآمد کے لیے دارالحکومت عمان سمیت ملک کے مختلف شہروں میں ہفتے کو سائرن بجائے گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اردن حکام کا کہنا تھا کہ کرفیو کی خلاف ورزی کرنے والوں… Continue 23reading کرونا وائرس، اردن میں کرفیو، مختلف شہروں میں جزوی لاک ڈائونعوام کو گھروں میں رہنے کے احکامات ،خلاف ورزی پر سخت سزا کااعلان

اردن میں ایک گھر میں آگ لگنے سے 13 پاکستانی تارکین وطن جاں بحق ،3 زخمی

datetime 2  دسمبر‬‮  2019

اردن میں ایک گھر میں آگ لگنے سے 13 پاکستانی تارکین وطن جاں بحق ،3 زخمی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اردن میں ایک گھر میں آگ لگنے سے 13 پاکستانی تارکین وطن جاں بحق اور تین زخمی ،ترک میڈیا کے مطابق گھر میں آتشزدگی کے واقعے میں 13 پاکستانی جاں بحق اور 3 جھلس کر زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔اردن کے سول ڈیفنس حکام کا… Continue 23reading اردن میں ایک گھر میں آگ لگنے سے 13 پاکستانی تارکین وطن جاں بحق ،3 زخمی

مسلم دنیا کی جرات مند وزیر نے اسرائیلی پرچم کوپاؤں تلے روند دیا ، جانتے ہیں اس وزیر کا تعلق کس ملک سے ہے؟

datetime 31  دسمبر‬‮  2018

مسلم دنیا کی جرات مند وزیر نے اسرائیلی پرچم کوپاؤں تلے روند دیا ، جانتے ہیں اس وزیر کا تعلق کس ملک سے ہے؟

مقبوضہ بیت المقدس( آن لائن )اردن کی ایک خاتون وزیر نے اسرائیل کا قومی پرچم اپنے پاؤں تلے روند دیا ہے جس پر صہیونی ریاست نے اردن سے سخت احتجاج کیا ہے۔اسرائیل کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ عمان میں اس کے سفارت خانے نے اردن کے ساتھ اس واقعے پر… Continue 23reading مسلم دنیا کی جرات مند وزیر نے اسرائیلی پرچم کوپاؤں تلے روند دیا ، جانتے ہیں اس وزیر کا تعلق کس ملک سے ہے؟

سعودیہ ،امارات اور کویت کے درمیان اردن کی مالی امداد کے سمجھوتے پردستخط

datetime 4  اکتوبر‬‮  2018

سعودیہ ،امارات اور کویت کے درمیان اردن کی مالی امداد کے سمجھوتے پردستخط

عمان(انٹرنیشنل ڈیسک)سعودی عرب ، کویت اور متحد ہ عرب امارات کے وزرائے خزانہ نے جمعرات کو معاشی مسائل سے دوچار اردن کو مالی امداد دینے سے متعلق ایک سمجھوتے پر دست خط کردیئے ۔اس کے تحت اردن کو مالی ضمانتیں اور گرانٹس دی جائیں گی۔کویت کی سرکاری خبررساں ایجنسی کی ایک رپورٹ کے مطابق تینوں… Continue 23reading سعودیہ ،امارات اور کویت کے درمیان اردن کی مالی امداد کے سمجھوتے پردستخط

طیب اردوان ڈٹ گئے، بیت المقدس کوفلسطین کا دارالحکومت اور ترک سفارتخانہ کھولنے کا اعلان، مصر، اردن، لبنان اور ملائیشیا بھی تیار، اٹلی بھی ساتھ دینے کو تیار

datetime 16  دسمبر‬‮  2017

طیب اردوان ڈٹ گئے، بیت المقدس کوفلسطین کا دارالحکومت اور ترک سفارتخانہ کھولنے کا اعلان، مصر، اردن، لبنان اور ملائیشیا بھی تیار، اٹلی بھی ساتھ دینے کو تیار

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) روزنامہ امت کی رپورٹ کے مطابق ترک اور لبنانی وزرائے خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے القدس کا دارالحکومت قرار دئیے جانے کے جواب میں اسلامی ممالک فلسطین کو ایک آزاد اسلامی ریاست تسلیم کریں اور اس کے بعد بیت المقدس میں اپنا اپنا سفارتخانہ… Continue 23reading طیب اردوان ڈٹ گئے، بیت المقدس کوفلسطین کا دارالحکومت اور ترک سفارتخانہ کھولنے کا اعلان، مصر، اردن، لبنان اور ملائیشیا بھی تیار، اٹلی بھی ساتھ دینے کو تیار

امریکہ پوری دنیا میں رسوا ہو گیا، امریکی سفارتخانے بند،پاکستان سمیت دنیا بھر میں مظاہرے، محمود عباس بھی ڈٹ گئے، نائب امریکی صدر کا استقبال نہ کرنے کا فیصلہ، ٹرمپ انتظامیہ دھمکیوں پر اتر آئی

datetime 8  دسمبر‬‮  2017

امریکہ پوری دنیا میں رسوا ہو گیا، امریکی سفارتخانے بند،پاکستان سمیت دنیا بھر میں مظاہرے، محمود عباس بھی ڈٹ گئے، نائب امریکی صدر کا استقبال نہ کرنے کا فیصلہ، ٹرمپ انتظامیہ دھمکیوں پر اتر آئی

واشنگٹن (این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے مقبوضہ بیت المقدس کو صہیونی ریاست کا دارالحکومت قرار دیے جانے کے فیصلے کے بعد جہاں اسلامی اور عالمی سطح پر شدید رد عمل سامنے آ رہا ہے وہیں امریکا نے جوابی حکمت عملی مرتب کرنا شروع کردی ۔غیرملکی خبررساں ادارے نے امریکی وزارت خارجہ کی ایک دستاویز شائع کی ہے جس میں بتایا گیا ہے

کہ امریکا نے اسرائیل کو مشورہ دیا ہے کہ وہ القدس کے بارے میں صدر ٹرمپ کے فیصلے پر اپنا رد عمل نرم رکھے۔ دستاویز کے مطابق واشنگٹن کو صدر ٹرمپ کیالقدس بارے فیصلے پر عالمی رد عمل کی توقع ہے اور امریکا اپنے اداروں اور افراد کو لاحق ممکنہ خطرات کے تدارک کے لیے مختلف پہلوؤں پر غور کررہا ہے۔دستاویز کو تل ابیب میں قائم امریکی سفارت کاروں کو بھیجا گیا ہے۔ دستاویز میں صدر ٹرمپ کی طرف سے کہا گیا ہے کہ میں جانتا ہوں کہ آپ القدس کے حوالے سے خبر کا اعلانیہ خیر مقدم کریں گے‘ میں آپ پر زور دیتا ہوں کہ آپ سرکاری رد عمل میں ہاتھ ہلکار رکھیں۔ دستاویز میں مزید کہا گیا ہے کہ القدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کے جانے کے رد عمل میں مشرق وسطیٰ اور پورے مشرق وسطیٰ میں مزاحمت ہوسکتی ہے۔ ہم اس فیصلے کے اثرات وعواقب کا جائزہ لے رہے ہیں۔ بیرون ملک امریکی شہریوں اور امریکی اداروں کو لاحق خطرات کے انسداد کے لیے منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔ دستاویز میں کہا گیا ہے کہ وزارت خارجہ نے القدس بارے صدارتی فیصلے کے رد عمل میں کا جائزہ لینے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ایک امریکی عہدیدار نے اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ امریکی حکومت کے کسی فیصلے پر متوقع عالمی رد عمل کے تناظر میں حالات کا جائزہ لینے کے لیے خصوصی فورسز کی تشکیل معمول

کی بات ہے۔امریکی وزارت خارجہ کی طرف سے ان دستاویزات پر کوئی سرکاری رد عمل جاری نہیں۔دوسری جانباردن کے فرمانروا شاہ عبداللہ دوم اور فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے مقبوضہ بیت المقدس کو صہیونی ریاست کا دارالحکومت قرار دیے جانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے باطل قرار دیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق عمان میں

شاہی دیوان کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ مملکت کے فرمانروا شاہ عبداللہ دوم نے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ مکمل حمایت کا اعلان کیا اورکہاکہ اردن فلسطینیوں کے تاریخی حقوق اور دیرینہ مطالبات کی حمایت جاری رکھے گا۔ القدس کے بارے میں امریکی صدرکا فیصلہ ناقابل قبول ہے۔ اردن کی حکومت مشرقی بیت المقدس کو فلسطینی ریاست کا دارالحکومت بنانے کی

مساعی جاری رکھے گی۔قبل ازیں فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس نے عمان میں اردنی فرمانروا شاہ عبداللہ دوم سے ملاقات کی۔ ملاقات میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے بیت المقدس کو اسرائیلی ریاست کا دارالحکومت بنائے جانے کے اعلان اور اس کے بعد کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں رہ نماؤں نے امریکی اقدام کے خلاف عالمی سطح پر سفارتی کوششیں

تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ واضح کیا کہ القدس اور قضیہ فلسطین کا بین الاقوامی قراردادوں اور عالمی قانون کے تحت حل ناگزیر ہے۔اس موقع پر اردنی فرمانروا نے فلسطینی قوم کے حقوق کے تحفظ اور بیت المقدس کی اسلامی اور عرب شناخت کی بقاء کے لیے عرب، مسلمان ممالک اور عالمی سطح پر کوششیں تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔شاہ عبداللہ سے بات چیت کرتے ہوئے

محمود عباس نے کہا کہ تمام عرب ممالک کو امریکی اعلان کے جواب میں یکساں رد عمل اختیار کرتے ہوئے اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنا ہوگا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ امریکی صدر کے القدس کے بارے میں متنازع اعلان نے خطے کو ایک نئی خطرے میں ڈال دیا ہے۔ ٹرمپ کے غیر ذمہ دارانہ اور غیرآئینی اقدام کے سنگین نتائج سامنے آئیں گے۔دونوں رہ نماؤں نے واضح کیا کہ مقبوضہ بیت المقدس

کی تاریخی، قانونی اور مذہبی حیثیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ صدر محمود عباس نے کہا کہ فلسطینی قوم مشرقی بیت المقدس سے کسی قیمت پر دست بردار نہیں ہوگی۔فلسطینی جماعت فتح کے ایک سیرہ عہدہ دار نے کہا ہے کہ وائٹ ہاؤس کے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دینے کے فیصلے کے بعد امریکا کے نائب صدر مائیک پینس کا اب فلسطین میں خیر مقدم نہیں کیا جائے گا

۔فلسطینی صدر محمود عباس کی جماعت فتح کے ایک سینیر رہ نما جبریل رجوب نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکی نائب صدر کا اسی ماہ خطے کے دورے کے موقع پر فلسطین میں استقبال نہیں کیا جارہا ہے۔انھوں نے یہ بھی اشارہ دیا کہ صدرمحمود عباس ان سے مقبوضہ بیت المقدس کے بارے میں ان کے حالیہ بیانات کی بنا پر ملاقات نہیں کریں گے۔

تاہم خود صدر محمود عباس یا ان کے ترجمان نے اس ضمن میں کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔دریں اثناوائٹ ہاؤس نے خبردار کیا ہے کہ اگر محمود عباس اور مائیک پینس کے درمیان طے شدہ ملاقات منسوخ کی جاتی ہے تو اس کے ’’ردعمل مسائل‘‘ پیدا ہوجائیں گے اور اس کے منفی مضمرات ہوسکتے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق وائٹ ہائوس کے ایک ترجمان نے جاری کیے گئے بیان میں کہاکہ

فلسطینیوں کے شدید ردعمل کے بعد اب وائٹ ہاؤس نائب صدر کی صدر محمود عباس سے طے شدہ ملاقات کو منسوخ کرسکتا ہے۔البتہ ایسا وہ اس وقت کرے گا جب فلسطینی صدر خود ان سے ملاقات نہ کرنے کا باضابطہ اعلان کریں گے۔دوسری جانب عالم اسلام سمیت دنیا بھر کے دیگر ممالک میں اس فیصلے کے خلاف شدید ردعمل دیکھنے میں آرہا۔ پاکستان میں مذہبی جماعتوں نے آج

جمعہ روز کے روز بعد از نماز جمعہ احتجاج کی کال دے رکھی ہے ۔ ممکنہ ردعمل اور کسی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کیلئے امریکی سفارتخانے اور قونصل خانوں تک جانے والے راستوں کو کنٹینر رکھ کر بلاک کر دیا گیا ہے جبکہ پولیس اور سکیورٹی اہلکاروں کی بھاری تعداد بھی تعینات ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے مقبوضہ بیت المقدس کو صہیونی ریاست کا دارالحکومت

قرار دیے جانے کے فیصلے کے بعد جہاں اسلامی اور عالمی سطح پر شدید رد عمل سامنے آ رہا ہے وہیں امریکا نے جوابی حکمت عملی مرتب کرنا شروع کردی ۔غیرملکی خبررساں ادارے نے امریکی وزارت خارجہ کی ایک دستاویز شائع کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ امریکا نے اسرائیل کو مشورہ دیا ہے کہ وہ القدس کے بارے میں صدر ٹرمپ کے فیصلے پر اپنا رد عمل نرم رکھے۔

دستاویز کے مطابق واشنگٹن کو صدر ٹرمپ کیالقدس بارے فیصلے پر عالمی رد عمل کی توقع ہے اور امریکا اپنے اداروں اور افراد کو لاحق ممکنہ خطرات کے تدارک کے لیے مختلف پہلوؤں پر غور کررہا ہے۔دستاویز کو تل ابیب میں قائم امریکی سفارت کاروں کو بھیجا گیا ہے۔ دستاویز میں صدر ٹرمپ کی طرف سے کہا گیا ہے کہ میں جانتا ہوں کہ آپ القدس کے حوالے سے خبر کا اعلانیہ خیر مقدم کریں گے‘

میں آپ پر زور دیتا ہوں کہ آپ سرکاری رد عمل میں ہاتھ ہلکار رکھیں۔ دستاویز میں مزید کہا گیا ہے کہ القدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کے جانے کے رد عمل میں مشرق وسطیٰ اور پورے مشرق وسطیٰ میں مزاحمت ہوسکتی ہے۔ ہم اس فیصلے کے اثرات وعواقب کا جائزہ لے رہے ہیں۔ بیرون ملک امریکی شہریوں اور امریکی اداروں کو لاحق خطرات کے انسداد کے لیے منصوبہ بندی

کی جا رہی ہے۔ دستاویز میں کہا گیا ہے کہ وزارت خارجہ نے القدس بارے صدارتی فیصلے کے رد عمل میں کا جائزہ لینے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ایک امریکی عہدیدار نے اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ امریکی حکومت کے کسی فیصلے پر متوقع عالمی رد عمل کے تناظر میں حالات کا جائزہ لینے کے لیے خصوصی فورسز کی تشکیل معمول کی بات ہے۔

امریکی وزارت خارجہ کی طرف سے ان دستاویزات پر کوئی سرکاری رد عمل جاری نہیں۔

’’پاکستان کو F-16 طیارے نہ دیئے جائیں‘‘ امریکہ نے اردن کو منع کیوں کیا، پاکستان نے امریکہ کو کھری کھری سنا دیں

datetime 6  اکتوبر‬‮  2017

’’پاکستان کو F-16 طیارے نہ دیئے جائیں‘‘ امریکہ نے اردن کو منع کیوں کیا، پاکستان نے امریکہ کو کھری کھری سنا دیں

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ امریکا نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی جنگ میں رکاوٹ ڈالی ہے، کسی کی وارننگ قابل قبول نہیں، کمزور افغان حکومت کی وجہ سے دہشت گرد پاکستان پر حملے کر رہے ہیں۔امریکی ادارہ برائے امن میں وزیرخارجہ خواجہ آصف نے کھری کھری باتیں… Continue 23reading ’’پاکستان کو F-16 طیارے نہ دیئے جائیں‘‘ امریکہ نے اردن کو منع کیوں کیا، پاکستان نے امریکہ کو کھری کھری سنا دیں

اردن کی فوج بھی حرکت میں آگئی،شام اور عراق کی سرحدپر بڑی کارروائی

datetime 11  جون‬‮  2017

اردن کی فوج بھی حرکت میں آگئی،شام اور عراق کی سرحدپر بڑی کارروائی

عمان(آئی این پی) اردن کی فوج نے شام اور عراق کے درمیان واقع التنف کی گزرگاہ کے قریب دراندازی کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے 5مبینہ عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اردن کی مسلح افواج کی جنرل کمان کے ایک عسکری ذمے دار نے بتایاکہ سرحدی محافظین کی جانب… Continue 23reading اردن کی فوج بھی حرکت میں آگئی،شام اور عراق کی سرحدپر بڑی کارروائی

Page 1 of 2
1 2