منگل‬‮ ، 24 ‬‮نومبر‬‮ 2026 

پاکستان کیخلاف ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کے بال ٹیمپرنگ کے پلان کا انکشاف

datetime 24  ‬‮نومبر‬‮  2026 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کے خلاف ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کی ٹیم کے بال ٹیمپرنگ کے پلان کا انکشاف ہوا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دبئی ٹیسٹ ہار جیت کا فیصلہ ہوئے بغیر ختم ہو گیا تھا، پاکستان نے پہلی اننگز میں 482 رنز بنائے تھے جبکہ دوسری اننگز 181 رنز 6 کھلاڑی آئوٹ پر ڈیکلئیر کر دی تھی۔آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 202 رنز اور دوسری اننگز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 362 رنز بنائے تھے۔ماضی میں دورہ جنوبی افریقا میں کیپ ٹائون اسکینڈل کے صرف 6 ماہ بعد آسٹریلوی کھلاڑیوں کی ایک اور مبینہ کوشش کا انکشاف ہوا ہے۔پاکستان کے خلاف 2018 میں دبئی ٹیسٹ میں بال ٹیمپرنگ کے پلان کا انکشاف ایک تحقیقاتی رپورٹ میں کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق اکتوبر 2018 میں پاکستان کے خلاف دبئی ٹیسٹ میں منٹس سے گیند کی حالت تبدیل کرنے کی مبینہ تجویز دی گئی۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آسٹریلوی کھلاڑیوں نے مبینہ طور پر گیند پر منٹس استعمال کرنے کے لیے ایک دوسرے سے مشورہ کیا تاہم نئے کھلاڑی نے مبینہ منصوبے پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ کیا ہم دوبارہ وہی حرکت کرنے جا رہے ہیں؟رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دبئی ٹیسٹ کے دوران متبادل فیلڈر کو مبینہ طور پر منٹس لینے ڈریسنگ روم بھیجا گیا تاہم آسٹریلوی کپتان ٹم پین نے مداخلت کرتے ہوئے متبادل فیلڈر کو واپس بھیج دیا اور سابق آسٹریلوی کوچ جسٹن لینگر کھلاڑیوں کے مبینہ اقدام پر شدید برہم ہوئے اور انہوں نے انہیں سخت پیغام دیا۔

رپورٹ کے مطابق ٹم پین نے سپورٹ اسٹاف کو یقین دہانی کرائی کہ ان کی کپتانی میں منٹس سے گیند کی حالت تبدیل نہیں ہو گی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کیپ ٹان میں سینڈ پیپر اسکینڈل کے بعد آسٹریلوی ٹیم نے میدان میں ٹافیاں لے جانے پر بھی پابندی لگائی تھی۔نئی تحقیق میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ آسٹریلوی کرکٹ میں سینڈ پیپر کے بغیر بھی بال ٹیمپرنگ کی روایت موجود تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پہلی جنگ عظیم بوسنیا سے سٹارٹ ہوئی


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بوسنیا میں چار دن

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

ورنہ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

خود کشی سے پہلے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

جنرل ضیاء کی شخصیت کے حیران کن پہلو (دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

جنرل ضیاء کی شخصیت کے حیران کن پہلو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بیوی کو بھی پتا نہیں چلنا چاہیے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

تیسری پینٹنگ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

قید بھی نعمت ہوتی ہے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

سٹوڈنٹ لسٹ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

Mind The Gape

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…